اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 13فروری 2020ء بروز جمعرات جھنگ اور ساہیوال زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد کی ریجن سطح کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے شعبے کو مضبو ط کرنےنیز شعبے کی تقرریاں پوری کرنے پر زور دیا۔مزید یہ کہ26 فروری2020ء تک اپنی تمام ڈویژن پر مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر کرنے، تمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں اور مدرستہ المدینہ بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگوانے، مکتبۃ المدینہ کے بستے لگوانے کے لیے آرڈرز بُک کر وانے اور مارچ میں تمام بستہ ذمہ داران کی لسٹ دینے کے اہداف دئیے۔