دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں)کے تحت11 نومبر 2021ء بروز جمعرات حیدرآباد زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ریجن شعبہ ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ آرڈر بکرز اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مزید ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اس کے علاوہ مسائل کے حل پیش کئے ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت 14نومبر2021ء بروز اتوار پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی ۔غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال بنانے کا ذہن دیا گیااور ماتحت سے کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ مسائل پر کلام ہوا۔زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ لینے کی مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی گئی اوراسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔