دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون اور ملیر کابینہ ڈویژن
کھوکھراپار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کو
اپڈیٹ نکات سے آگاہ کیا۔مزید ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیتےہوئےتقسیمِ رسائل کرنےکا ذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروائی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء
کو سرگودھا زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا بستہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے پر نکات بتائےاور اس کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دینی حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کااسٹال لگانےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔