عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے  شعبہ مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتی ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔

دسمبر2021ءمیں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی ملاحظہ ہو:

سنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 6 ہزار319

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 2 ہزار530

ماہانہ ڈویژن سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں لگنے والے اسٹال کی تعداد : 462

دارالسنہ للبنات لگنے والے اسٹال کی تعداد: 10

کل آرڈر کی تعداد: ایک ہزار211 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو جھنگ زون شعبہ مکتبۃ المدینہ کی رکن زون کا  چنیوٹ، لالیاں کابینہ ذمہ داران ، شاہ جیونہ اور بھوآنہ کابینہ نگران اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ ایونٹ کے پہلے دن کی کارکردگی کا فالواپ لیا گیا اوراچھی کوشش پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مزید کوشش کرنے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔ جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنیں )کے تحت 24دسمبر 2021 ءکو کراچی ، ناظم آباد گلبہار ڈویژن میں مدنی قاعدہ کورس کے درجے کا پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جائزہ لیا، تحریری کام چیک کئے مدرسے کے دیگر امور پر مدرسات سے مشورہ کیا اور طالبات کو مدنی قاعدہ کورس کے بعد ناظرہ قرآن کریم کورس کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23دسمبر2021ء بروز جمعرات جھنگ زون مکتبۃ المدینہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے نگران پاکستان کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ میں شرکت کی۔  اس کے علاوہ جھنگ زون کی مختلف جگہوں(کابینہ) پر جمع ہوکر بیان سننے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اسٹال لگائے جس میں مختلف اسٹالز پر 27اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کیں۔


عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے  مجلس مکتبۃالمدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت ورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتی ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اورمدرسۃ المدینہ بالغات میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت نومبر 2021ء پاکستان بھرمیں لگائے جانے والےمکتبۃ المدینہ کے اسٹال کی کارکردگی:

سنتوں بھرے اجتماعات میں اسٹال کی تعداد :6ہزار273

مدرسۃالمدینہ بالغات میں اسٹال کی تعداد :2ہزار

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں اسٹال کی تعداد :441

دارالسنہ میں اسٹال کی تعداد: 10 


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت 18دسمبر 2021ءبروز ہفتہ نگران شعبہذمہ دار اسلامی بہن نے  نے بذریعہ اسکائپ اجلاس کیا جس میں شعبہ کی اراکین ریجن اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے اور تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کے اہداف دیئے گئےنیزعشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل و مکتبۃالمدینہ  کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021 ءبروز پیر بذریعہ کا ل مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ تقسیم رسائل ریجن ذمہ دار اسلامی بہن اور زون مشاورت و کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سوالات کے جوابات دیئے اور آئندہ کے کام کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں)کے تحت9دسمبر 2021ء بروز جمعرات پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلام آباد ریجن کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن تا کابینہ سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔اس کے علاوہ مسائل کے حل پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل و ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحت 4 دسمبر 2021 ء کو پنڈی اسلام آباد زون فیضانِ صحابیات میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا  جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کے طے شدہ نکات پر کلام کیااور مکتبۃ المدینہ کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا نیز بستوں کی تعدادبڑھانے کا ہدف دیا ۔ اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب بھی دلائی جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے تحت 6دسمبر 2021ء بروز پیر شیر شاہ  زون کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کاموں کے حوالے سے نکات سمجھائے۔

علاوہ ازیں کارکردگی بہتر بنانے اور مکتبۃ المدینہ کے بستوں کا فالواپ کیسے کیا جائے اس کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مکتبۃ المدینہ کےساتھ ساتھ تقسیم رسائل پر بھی تقرری کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں) کے تحت29 نومبر 2021ء بروز پیرپاک مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن تا کابینہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کیا۔

مدنی مشورہ میں ماہانہ کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس کے علاوہ ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔مزید مسائل کے حل بھی پیش کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 28 نومبر 2021ء کو سہون شریف کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ سے ایک موضوع پڑھ کر سنایا اور ”خبر گیری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔