18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کی ذمہ داران کا
مدنی مشورہ
Wed, 14 Dec , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے
کی پاکستان، صوبائی اور ڈویژن سطح کی
اسلامی بہنوں سمیت سٹی نگران کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”حوصلہ
افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کے 9ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا ۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نےذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو
کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلائی نیز غیر
فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت اپنے ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی
ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 9 ماہ کی کارکردگیوں میں ہونے والی ترقی ، تنزلی
اور اہداف پر کلام کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔