شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں تمام شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی جن میں مختلف ممالک (عرب شریف، کویت، عمان، نیپال،یوکے، بنگلہ دیش، ہالینڈ، ڈنمارک، اٹلی، بیلجیئم، نوروے اور آسٹریلیا) کی اسلامی بہنیں شامل تھیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اپڈیٹ رہنےکی اہمیت بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اُن میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔اس موقع پر کُتُب و رسائل کے اہداف پر کلام کیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا گیا۔