ملتان
، رحیم یار خان ، بہاولپور اور مظفر گڑھ میں مدنی
مشوروں کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت15 فروری تا 18 فروری2022ء (صوبہ پنجاب ملتان ، رحیم یار خان ،
بہاولپور اور مظفر گڑھ) میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہواجن میں تنظیمی ڈویژن تا صوبہ شعبہ ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ آرڈر بکرز اور بستہ ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں تقرریاں مکمل کرنے ،تمام سنتوں
بھرے اجتماعات میں بستے لگانے اور تقسیم
رسائل کے لئے رقم کے اہداف دئیے۔ مزید شعبہ شب و روز کے تحریری مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو
حصہ لینے کا ذہن دیا۔ مدنی پھول اور
کارکردگی فارمز سمجھائے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ
کی بکنگ کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہارکیا۔