الحمد للہ!اللہ پاک کے فضل و کرم اور حضور جانِ جاناں صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نظرِرحمت با برکت سے عاشقانِ رسول کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی علمِ دین کے فروغ کے لئے بے شمار خدمات سر انجام دے رہی ہے، انہی میں سے ایک ماہانہ میگزین ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تربیت کی جاتی ہے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں تقریبا 25 سے زائد موضوعات پر تقریباً40 مضامین پیش کئے جاتے ہیں، اس میں بزرگوں کے حالاتِ زندگی و سیرت کے ساتھ ساتھ صحابیات رضی اللہ عنہن کے بارے میں بھی معلومات کا خزانہ ہوتا ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے کیا کہنے!جو علم دیگر کتب سے تلاش کرنے سے بھی نہیں ملتا، وہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے مل جاتا ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا ہر ہر صفحہ قابلِ دید ہے، اس میں بڑوں کے ساتھ چھوٹے بچوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ الحمد للہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ واقعی میں فیضانِ مدینہ ہے،اس سے فیضانِ مدینہ کی خوشبو محسوس ہوتی ہے،یہ سوادِ اعظم اہلِ سنت وجماعت اور سیّدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے نظریاتی مشن کو بڑی ہمت وجرات اور تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیلانے کا ایک عظیم فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔اللہ پاک مدینہ پاک کی خاکِ شفاء کے صدقے اس فیضان کو گھر گھر پہنچائے اور اسے قبولیتِ عام کا شرف عطا فرمائے۔آمین

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دھوم مچائے گھر گھر یاربّ جا کرعشقِ نبی کے جام پلائے گھر گھر