سنتوں کی تحریک دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک
بہت ہی پیارا،خوب صورت اور دلچسپ معلومات سے بھر پور ماہنامہ ہے۔جیسا کہ اس کے نام
سے ظاہر ہے۔اس میں دینی معلومات کا ڈھیر سارا خزانہ موجود ہے۔اس سے انبیائے کرام علیہمُ
السلامکا
تذکرہ،ہرماہ اس مہینے کی مناسبت سے اولیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم
کے عرس مبارک، صحت سے متعلق دلچسپ معلومات،ملکی اور غیر ملکی سطح کی دینی خبریں
اور اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ بچوں اور طلبہ کے لئے اور بھی مفید
ثابت ہوا ہے۔ کیونکہ اس میں بچوں کے لیے سبق آموز کہانیاں بہت دلچسپ انداز میں
تحریرکی جاتی ہیں۔بچوں کو اگر یہ کہانیاں پڑھ کر سنائی جائیں تو میں یہ بات دعوے
کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ جو سبق وہ ان کہانیوں سے سیکھیں گے اس پر نہ صرف وہ خود
عمل کریں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں گے۔اس کے علاوہ اس میں سوالات
ڈھونڈ کر اس کا جواب دینے والاسلسلہ بھی دلچسپ ہے جس سے ہمارے اندر سیکھنےکی جستجو
اور بھی بڑھ جاتی ہے۔طلبہ کے لئے بھی بہت ساری دینی معلومات فراہم کی جاتی ہے جس
سے وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میں خود اس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرتی ہوں،اس
کا مطالعہ کرنے سے مجھے بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔میں بی-اے میں پڑھتی ہوں اور
مجھے اس سے کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں جو اسلامیات کے پیپر کے دوران میرے بہت کام
آئیں۔میں اس کو سب کے لیے بہت ہی مفید محسوس کرتی ہوں کیونکہ اس گناہوں بھرے دور
میں ہمیں اس سے نہ صرف اپنی اصلاح کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ یہ دوسروں کو بھی بہت
کچھ سکھانے کا ایک منفرد ذریعہ ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ
اس میں ہر ماہ کی مناسبت سےقومی تہواروں کو
بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔میری تمام عاشقانِ رسول سے التجا ہے کہ وہ ایک بار اس کا
مطالعہ ضرور کیجئے۔اب تو اس تک رسائی کو دعوتِ اسلامی نے اور بھی آسان فرما دیا ہے۔ہم
اسے بآسانی اپنے موبائل فون سے ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب
کو بھی اس کی برکتیں لوٹنے کی سعادت نصیب ہو۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم