الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی کی بہترین اور نمایاں کاوش ہے۔ حدیث ِپاک میں ہے:” ہر چیز کا ایک راستہ ہوتا ہے اور جنت کا راستہ علم ہے۔“تو جنت کے راستے پر گامزن ہونے کے لئے علمِ دین حاصل کیجئے اور علمِ دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ بھی ہے۔ہمیں چاہئے کہ جلد از جلد  ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروا لیں، نہ صرف اپنے گھر کے لئے، بلکہ آفس کے لئے اور اسی طرح اپنی دکانوں کے لئے بھی اس کی بکنگ کروائیں اور اپنی رشتہ داروں،سہیلیوں وغیرہ کو اس کی بکنگ اور علمِ دین حاصل کرنے کا جذبہ دیں اور ذہن بنائیں،تاکہ وہ بھی اس سے فیض حاصل کریں، بلکہ بہتر یہ ہوگا کہ پہلی مرتبہ آپ خرید کر انہیں ہدیۃً پیش کریں، تاکہ وہ اسے پڑھیں ۔اللہ کرےگا تو ان کے دل میں علمِ دین کی شمع روشن ہوجائےگی اور ان کا ذہن بن جائے گا تو وہ ہر ماہ اسے خرید کر پڑھنے اور دوسروں تک علمِ دین پہنچانے والی بن جائیں گی،نیز ایسا کرنے سے ان شاء اللہ الکریم انہیں علمِ دین حاصل کرنے کا اور ہمیں علمِ دین پھیلانے کا ثواب ملے گا۔الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین کا فیضان پھیلا رہا ہے۔امیرِ اہل ِ سنت دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ لکھتے ہیں:

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دھوم مچائے گھر گھر یاربّ!جا کر عشقِ نبی کے جام پلائے گھر گھر

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں کیا کیا ہوتا ہے؟ تو جواب یہ ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں الحمدللہ علما و مفتیانِ کرام کے قرآن و حدیث پر مشتمل مضامین ہوتے ہیں،اسی طرح دارالافتاء اہلسنت کے فتاویٰ کی صورت میں ہمارے مسائل کے شرعی حل بھی ہوتے ہیں۔خواتین کےشرعی مسائل پر مشتمل الگ صفحات ہوتے ہیں،اسی طرح بچوں کے لئے الگ صفحات ہوتے ہیں،جن میں معلوماتی اسٹوریز ہوتی ہیں، بس اتنا ہی نہیں،بلکہ سلسلہ احکامِ تجارت میں تاجروں کے لئے بہت ہی اچھی راہ نمائی اس ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں موجود ہوتی ہے، اس کے علاوہ علمِ دین کا بہت ہی بہترین گلدستہ اس میں موجود ہوتا ہے۔اللہ پاک کے کرم سے ہمیں دعوتِ اسلامی کی طرف سے بہت ہی پیارا میگزین بنام ماہنامہ فیضانِ مدینہ نصیب ہوا،جو گھر بیٹھے علمِ دین حاصل کرنے کے لئے بہت ہی بہترین ذریعہ ہے۔اللہ کریم ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروا کے اسے پڑھنے،علمِ دین حاصل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی سعادت نصیب فرمائے۔آمین یا رب العالمین