دعوتِ اسلامی کے ذریعے شائع ہونے والا
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تاثرات میں ہم جتنی بھی تعریف کریں وہ کم ہے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں واقعی علمِ دین کا خزانہ موجود ہوتا ہے جو ہر
ماہ پی ڈی ایف کی صورت میں ہم تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس سے ہمیں علمِ دین کی اہم
معلومات حاصلِ ہوتی ہیں۔ اس کے مطالعہ
کرنے سے سہی معنوں میں ایک مسلمان کی زندگی میں سدھار آ سکتا ہے بلکہ الحمد للہ آ
رہا ہے اورہم سہی معنوں میں علم حاصل کرکے شریعت کے مطابق زندگی گزار سکتی ہیں۔
اسلام ایک وسیع مذہب ہے جس کے ماننے والوں کو مرتے دم تک کچھ نہ کچھ حاصل ہو تاہے۔
لیکن انسان لا علمی کی وجہ سے دینِ اسلام سے بہت زیادہ بے خبر ہے اور لا علم ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ گناہوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔یہ دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں سے ہے کہ کئی لوگ اندھیرے سے نکل کر دینِ اسلام کی روشنی سے فیضیاب
ہوگئے۔ الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے
مطالعہ سے بہت کچھ علمِ دین حاصل ہو جاتا ہے اور اس سے ہم اسلام کے راستےپر گامزن ہوئے۔ الحمدللہ اس سے ہمیں علمِ دین
کے بہت فوائد حاصل ہوئے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مدنی مذاکروں کے سوالات و
جوابات،شرعی احکامات،شرم و حیا کے پیکر،پاکیزگی،فرض علوم،فرض نمازوں کی فضیلت، ساتھ
ساتھ نفلی نمازوں کی فضیلت،قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے کی فضیلت،صحابیات (رضى اللہُ عنہمن)کے واقعات، نیک عورتوں کی نشانیاں،روحانی علاج،مدنی چینل کی
جانکاری،نیکی کی دعوت دینےکا طریقہ، نیک بننے بنانے کا جزبہ،اچھے اخلاق کیا ہے؟،
صلۂ رحمی کے عنوانات ،ماں باپ کے حقوق ،
اولاد کی پرورش کس طرح ہونی چاہئے؟،جنت جہنم کے متعلق عنوانات پر ہر مہینے مختلف موضوعات پر تحریریں آتی ہیں ۔ اس لئے ہمیں اس سے بھر پور فائد ہ اٹھا
نا چاہیے۔ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ
مطالعہ کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ مطالعہ کرنے سے ہی علمِ دین
حاصل ہو جاتا ہے۔جتنا ہم مطالعہ کریں گی عملی
طور پر اتنی ہی مضبوطی کے راستے پر گامزن ہوں گی ۔علمِ دین حاصل کرنے سے دنیا و آخرت کی بھلائی ہو گی۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کے ذریعے گناہوں سے بچنے اور دین اسلام کی روشنی سے فیضیاب ہوا جاسکتا ہے۔الغرض ماہنامہ میگزین کے مطالعہ کرنے سے کیا کیا نہیں حاصل ہوتا! اللہ پاک ہم سب کو اس کے فیوض و برکات سے فیضیاب فرمائے ۔امین بجاہ النبی الکریم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم