الحمد
الله ماہنامہ فیضان
مدینہ مختلف موضوعات پر ہر ماہ کم و بیش 30 مضامین شائع کرتا ہے ۔اس میں جہاں قرآن و حدیث کے موضوعات پر بیش بہا مضامین
ہوتے ہیں وہیں صحت ، تندرستی ، اور بچوں کی تربیت وغیرہ متعدد موضوعات پر بھی مضامین شامل اشاعت ہوتے ہیں یہ ماہنامہ اردو
زبان کے ساتھ ساتھ انگلش ، عربی، ہندی اور گجراتی میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔ خوش
آئندہ بات یہ ہے کہ جہاں بے شمار لوگ مکتبۃ المدینہ سے خرید کر اس کا مطالعہ کرتے
ہیں وہیں سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع مثلا ویب سائٹ،ٹیلی گرام،فیس بک وغیرہ کے
ذریعہ بھی اس کو پڑھتے ہیں ۔
ماہنامہ فیضان
مدینہ کے چند انوکھے کالمز کا اجمالی جائزہ :
(1) فریاد : یہ کالم دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری کے
بیانات ، گفتگو ، سلسلوں اور آڈیو میسجز
کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک اہم امر کی اصلاح کی طرف نشاندہی کی جاتی
ہے اور آخر میں تمام اسلامی بھائیوں سے عاجزانہ فریاد بھی کی جاتی ہے اس میں اب
تک گھریلو اخراجات کیسے پورے ہوں ، مثبت
سوچئیے ،دنیا کے بدلے آخرت کا زیادہ سوچئیے ، اصلاح کا درست طریقہ ، ہماری عادتوں
کے فوائد و نقصانات ، بے جا بحث مت کیجئے ، حالات بدلنے کے لئیے پہلے خود کو بدلیں
، انتقام کی آگ جیسے اہم موضوعات پر قیمتی
مضماین شائع ہو چکے ہیں ۔
(2) آخر درست کیا ہے؟ : یہ کالم مفتی اہلسنت مفتی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد قاسم عطاری
کی جانب سے ماہنامہ میں شائع کیا جاتا ہے اور آپ کا یہ سلسلہ ایک جداگانہ اہمیت کا
حامل ہوتا ہے جس میں آپ اسلام پر ہونے والے بے جا اعتراضات کے احسن انداز میں
جوابات دیتے ہیں اس کے تحت اب تک ،کیا کافر جنتی یا ولی ہوسکتا ہے؟ ، سنتوں پر عمل
کیوں کریں؟ ،وبائیں کیوں آتی ہیں؟ ، مذہب اور عقل،تناسخ یا آواگون اسلامی نقطئہ
نظر سے، وغیرہ وغیرہ ناموں سے درجنوں مضمامین شائع ہوچکے ہیں۔
(3) باتیں میرے حضور کی : یہ بھی ایک انوکھا سلسلہ ہے جس میں ہمارے پیارے آقا صلی
اللہ علیہ وسلم کے اوصاف جمیلہ کو بیان کیا جاتا ہے۔ جس کا جاننا ہر عاشق رسول کے
لئے ضروری ہے اس کے تحت ، سب سے کثیر امت والے نبی ، جنت کا سب سے بلند درجہ ،
پاکیزہ لوگوں کے سردار ، جنت اور دنیا کے مالک، بنے دو جہاں تمہارے لئے وغیرہ موضوعات
پر بہت سے مضامین شائع کئے جا چکے ہیں ۔
(4)ہماری کمزوریاں : ہمارے اندر بہت سی ایسی کمزوریاں پائ جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اکثر نقصان
اٹھانا پڑھتا ہے اس کالم میں انہی کمزوریوں کو بیان کیا جاتا ہے اس کے تحت اب تک
خود غرضی ،احسان فراموشی ، پھول سی بچی کا قتل ،ٹال مٹول ، بے بسی ، پڑھاپے کی
پریشانی ،کنفیوزن، نفرت کیوں؟، بد دعائیں کیوں ؟،ٹائم نہیں ہے ،اختلاف رائے وغیرہ عنوانات سے بہت سے مضامین شائع کئیے جا
چکے ہیں ۔
(5) مدنی کلینک : صحت اور تندرستی الله پاک کی وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت کی ہر ایک کو حاجت
ہے ماہنامہ فیضان مدینہ کے اس سلسلہ میں
ہر ماہ ایک بیماری اور اس کی علامت و پہچان اور اس کا علاج بیان کیا جاتا ہے اس سلسلے میں تھیلیسیمیا اور اینیمیا ،
جوڑوں کا درد ، بچوں میں الرجی کے علامات و اسباب اور ان کا حل ، اچھی نیند کے
اصول ،بچوں کی بیماریاں جانچنے کا طریقہ ،دَمہ (ashtma) کے اسباب و علاج ، جیسے اہم
موضوعات بیان کیئے جاتے ہیں ۔
(6) بچے اور بچیوں کے لئے : بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی صحیح تعلیم و تربیت اور اچھی پرورش انہیں معاشرے میں نمایا مقام
دلانے کے لئے ضروری ہے ماہنامہ فیضان مدینہ میں بچوں کی اسلامی تربیت کے لئے ننھے میاں کی کہانی ، جانوروں کی سبق آموز
کہانیاں ، آؤ بچو! حدیث رسول سنتے ہیں ، کیا آپ جانتے ہیں؟ جیسے موضوعات شائع کئے
جاتے ہیں ۔
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو! "ماہنامہ فیضان مدینہ" کے ان انوکھے مضامین کا مطالعہ
کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے اس کو ہدیۃً طلب فرمالیجئے اور ہو
سکے تو اس کی سالانہ بکنگ فرما لیجئے ان
شاء الله الکریم اس کے ذریعہ علم کا بیش بہا خزانہ حاصل ہوگا نیز اس کو دعوت
اسلامی کی ویب سائٹ http://www.dawateislami.netکے ذریعہ مفت ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔