دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو دورِ حاضر میں دینِ متین کی خدمت زور و شور سے کر رہی ہے اور اس کا دینِ متین کی خدمت کرنا روزِ روشن کی طرح واضح ہے۔دعوتِ اسلامی دن بدن ترقی کے مراحل طے کرتی جا رہی ہے۔ ہر زمانے میں اللہ پاک کے نیک بندوں نے دینِ اسلام کو پھیلانے،اس کی اشاعت اور تبلیغ کے لئے نِت نئے انداز اپنائے اور انہی انداز میں سے ایک مؤثر  و کامیاب ذریعہ تصنیف و تحریر بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے بانی دورِ حاضر کی علمی و روحانی شخصیت امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ بھی دین کا درد رکھنے والوں میں سے ایک ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح اُمّت تک دین کا علم پہنچے،لہٰذا اسی کُڑھن کے پیشِ نظر ہر ماہ ایک اسلامک میگزین شائع کیا جاتا ہے جسے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کہا جاتا ہے۔ اس ماہنامے کا پہلا شمارہ جنوری 2017 بمطابق ربیع الآخر 1439 کو منظرِ عام پر آیا۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ،بچے،بوڑھے، جوان ، مرد و عورت ہر ایک کے لئے یکساں مفید ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ اشعار میں شغف رکھنے والوں، نیوز سے دلچسپی رکھنے والوں، گھریلو خواتین کے لئے کھانےکی ریسپی میں لگن رکھنے والیوں، واقعات اور سیرت میں رغبت رکھنے والوں،الغرض ہر ایک کے لئے بے حد مفید ہے۔مزید یہ کہ اس ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ہمارے اخلاقی،روحانی و جسمانی ہر بیماری کی نشاندہی کو بیان کیا جاتاہے۔ جسمانی بیماری سے بچاؤ کے لئے مدنی کلینک، روحانی علاج کے لئے آیات و وظائف وغیرہ کا تذکرہ اور اخلاق کو سنوارنے کے طریقے بھی بیان کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مدنی چینل کا مقبولِ عام سلسلہ مدنی مذاکرہ جو ہر خاص و عام کے لئے علمِ دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے،اس کے سوالات و جوابات بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شامل ہوتےہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ نہیں کروائی تو جلدی کیجئے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ حاصل کرنے والوں کو امیرِ اہلِ سنت دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ دعا سے بھی نوازتے ہیں کہ یا اللہ پاک! جو کوئی جس طرح بھی جائز طریقے سے بارہ ماہ تک ماہنامہ فیضانِ مدینہ حاصل کرے، اس کو پُل صراط سے آسانی سے پار ہونا نصیب فرما۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دھوم مچائے گھر گھر یارب جا کر عشقِ نبی کے جام پلائے گھر گھر