الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ لوگوں کی دینی، دنیوی،انفرادی، اجتماعی، معاشی، معاشرتی، نفسیاتی، شرعی اور اخلاقی تربیت کرتا ہے۔ جس میں قرآنِ کریم کی تفسیر،حدیث شریف کی شرح،اسلامی عقائد و معلومات،مدنی مذاکرےکےسوال و جواب،دار الافتاء اہلِ سنت،فریاد،تاریخ کے اوراق،باتیں میرے حضور کی،سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی،اسلام کی روشن تعلیمات،کتابِ زندگی،آخر درست کیا ہے؟بزرگانِ دین کے مبارک فرامین،احکامِ تجارت،تاجر صحابہ کرام،روشن ستارے،اپنے بزرگوں کو یاد رکھئے،سفر نامہ،العلم نور،مدنی کلینک،نئے لکھاری،دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں، بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ،اسلامی بہنوں کا ماہنامہ، تذکرہ صالحات وغیرہ کے ذریعے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا اور ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا خزانہ ہے،جس میں ہمیں مختلف موضوعات پڑھنے کا موقع ملتا ہے، ہر مہینے نیا ماہنامہ فیضانِ مدینہ منظرِ عام پر آتا ہے، اللہ پاک نے دعوتِ اسلامی کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو قبولِ عام بخشا ہے۔ الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ اردو، انگلش، گجراتی وغیرہ مختلف زبانوں میں شائع ہوتا ہے جس سے کثیر لوگوں کو مطالعہ کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپنے ظاہری حُسن میں منفرد اور مضامین و مشمولات کے اعتبار سے بھی لاجواب ہے۔اس کے مضامین معلوماتی،اصلاحی،عام فہم اور دل نشین ہونے کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مضامین اصلاحِ فکر و عمل کے لئے بے انتہا مفید ہے۔ اس میں ہر طبقے کے لوگوں کے لئے الگ الگ، جدید مضامین کا انتخاب خاص طور پر قابلِ تحسین ہے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ علم اور اصلاح سے مُزیّن عقائدِ حقّہ کا علم بردار ماہنامہ ہے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مختلف ایونٹس کے متعلق بھی مختلف موضوعات ہوتے ہیں جیسے جب میلادِ مصطفی کا موقع آتا ہے تو اس بارے میں موضوع ہوتا ہے،یوں ہی جب گیارہویں شریف یارمضان المبارک کا مہینا آتا ہے تو اس بارے میں بھی ہمیں بہت سا علمِ دین حاصل ہوتا ہے۔اسی طرح جب کسی بزرگ کا عُرس آتا ہے تو اس مبارک ہستی کے بارے میں بھی ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مضمون ملتا ہے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ایسی کوئی چیز نہیں جو نہ ملے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں کیا کیا ہے؟ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں سب کچھ ہے۔امیرِ اہلِ سنت دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ دعا بھی فرماتے ہیں:یا اللہ!جو میرا مدنی بیٹا اور مدنی بیٹی بارہ ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک بار پھر جاری کروا لے، نیز جو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے کم از کم 12 یا زائد ممبر بنائے، اس کا گھر امن کا گہوارہ بن جائے اور اسے دنیاو آخرت میں کہیں بھی آنچ نہ آئے۔زہے نصیب!اس کا خاتمہ ایمان پر ہو، قبر جنت کا باغ بنے، محشر میں پیارے حبیبصلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شفاعت پائے اور پیارے مصطفی کے پیچھے پیچھے جنت میں جائے۔آمین۔ہمیں بھی چاہئے کہ ہم خود بھی اس کا مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔الله پاک ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے فیضان سے مالامال فرمائے اور اس سے خوب علمِ دین حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین