پاکستان بھر کے مختلف مقامات پر ”توقیت و فلکیات کورس“ کا آغاز کیا جائے گا
لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت
فروری 2026ء میں 6 دن کا”توقیت و فلکیات کورس“ شروع ہونے والا ہے جس
کا دورانیہ روزانہ 8:30 تا 12:30 ہوگا۔
اس کورس میں توقیت، فلکیات اور جغرافیہ کے حوالے
سے مختلف چیزیں بتائی جائیں گی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭ دنیا کے
کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ معلوم کرنا٭ سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا طریقہ٭
چھے ماہ کا دن چھے ماہ کی رات کہاں ، کیسےاور کیوں ہوتی ہے؟٭ دن رات کیسے بنتے ہیں؟٭
دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟٭ سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟٭ جنوبی ممالک
میں دسمبر میں گرمی اور جون میں سردی کیوں ہوتی ہے؟٭ چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں
نظر آتا ہے؟۔
واضح رہے 6 دن کا ہونے والا یہ مکمل کورس کتاب ”نصابِ توقیت“
سے کروایا جائے گا لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ سے یہ کتاب
حاصل کرلیں۔
کورس کے مقامات:
٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی٭جامعۃالمدینہ
بوائز فیضانِ امام غزالی، رحمان سٹی٭جامع
مسجد بلال، چک نمبر 463 گ ب٭مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ فتح پور کمال٭مرکزی
جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ حیدرآباد٭جامعۃالمدینہ خان پور٭جامعۃالمدینہ فیضانِ
بغداد، کورنگی کراچی٭جامعۃالمدینہ فیضانِ عطار، ڈیفنس لاہور٭جامعۃالمدینہ کبیر
والا۔
داخلے کے لئے:
Dawateislami