رواں ماہ 27 اور 28 اگست 2026ء کی درمیانی رات
دنیا کے متعدد حصوں میں 96.2 فیصد ”جزوی چاند گرہن“ (Partial Moon Eclipse) دیکھا جا سکے گا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ گرہن شمالی
و جنوبی امریکہ اور افریقہ کے تمام حصوں جبکہ ایشیا کے کچھ علاقوں میں نمایاں ہوگا
۔
گرین وچ (GMT) ٹائم کے مطابق یہ گرہن 28 اگست 2026ء کو 02:34 پر شروع
ہو کر 05:52 پر اختتام پذیر ہوگا۔
٭چاند گہن کب ہوتا ہے:چاند گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان میں آ جاتی ہے جس سے زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور وہ بے
نور ہو جاتا ہے، اسے چاند گرہن (Moon Eclipse) کہتے ہیں٭چاند
گہن کی اقسام: ”چاند گہن“مکمل (Total) بھی ہوتا ہے اور جزوی (Partial)بھی٭ سائے کی
دو اقسام ہیں:ہلکا سایہ (Penumbra): یہ سایہ عام آنکھ سے واضح نظر نہیں آتا۔گہرا
سایہ (Umbra): یہ سایہ بالکل واضح ہوتا ہے جسے عام آنکھ سے دیکھا
جا سکتا ہے۔
چاند گہن کی نماز
جدید سائنس دونوں قسموں پرگہن کا اطلاق کرتی ہے لیکن جس گہن پر نماز مستحب ہے
وہ گہرے سائے والا گہن (Umbral Eclipse) ہے۔مسئلہ :
سورج گہن کی نماز سُنَّتِ مُؤَکَّدہ اور چاند گہن کی نمازمُستَحَب ہے ۔ (دُرِّمُختار،3/ 80 دار المعرفۃ بیروت)
مختلف ممالک میں
چاند گہن کے آغاز و اختتام کے اوقات
|
Time Zones |
Countries |
Partial Eclipse Begin |
Partial Eclipse end |
|
28th Aug |
|
||
|
GMT+3:00 |
Tanzania,
Kenya, Saudi Arabia etc |
05:34 |
Sunrise |
|
GMT+2:00 |
South
Africa, France, Norway etc |
04:34 |
Sunrise |
|
GMT
+1:00 |
UK,
Portugal, Morocco etc. |
03:34 |
06:52 |
|
GMT
+0:00 |
Ghana, Mauritania, Iceland etc. |
02:34 |
05:52 |
|
GMT
-1:00 |
Greenland |
01:34 |
04:52 |
|
27th
Aug |
|
||
|
GMT
-3:00 |
Brazil
(Brasilia) |
23:34 |
02:52 (Next day) |
|
GMT
-4:00 |
Toronto
(Canada), New
York (USA) |
22:34 |
01:52 (Next day) |
|
GMT
-5:00 |
Texas (USA), Peru |
21:34 |
00:52 (Next day) |
|
GMT
-6:00 |
Mexico
City (Mexico) |
20:34 |
23:52 |
|
GMT
-7:00 |
California
(USA) |
19:34 |
22:52 |
|
GMT -8:00 |
Alaska
(USA) |
Sunset |
21:52 |
نوٹ : پاکستان میں یہ گہن نظر نہیں آسکے گا۔
گرہن اور حاملہ خواتین
سورج یا چاند گرہن کے حاملہ عورت پر کسی قسم کے منفی اثرات نہیں پڑتے لہذا توہمات سے بچیں اور ان مواقع پر توبہ و استغفاراورنمازکا اہتمام کریں۔
Dawateislami