سبی میں پیر سید محمد اسلم ہاشمی صاحب سے عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

صوبائی ذمہ دار نے شاہ صاحب کو نئے گھر میں شفٹ ہونے پر مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر شاہ صاحب نے بڑی شفقتوں،محبتوں اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر شاہ صاحب کے صاحبزادے سید مبین ہاشمی اور ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کمشنر آفس سبی میں   دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے محکمہ اوقاف کےخطیب مولانا مولا بخش سلطانی صاحب سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر محمد وقار عطاری نے مولانا مولا بخش سلطانی صاحب کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایاجس پرانہوں نےاپنے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ حج و عمرہ کی جانب سے فتح جنگ میں قائم مسجد فیضان محبوب خدا میں عمرہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار مجلس حج و عمرہ حاجی مبشر حسن عطاری نے ”عمرے کے احکام و حاضری مدینہ“ کے موضوع پر بیان کیا۔

آخر میں حاجی مبشر حسن عطاری نے زائرین عمرہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اسی ہفتے میں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: مجلس حج و عمرہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


9 جنوری  2023ء کو گلشن اقبال1 میں واقع فیضان حسین مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہو ا جس میں عزیر عطاری ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن نے فیضان حسین مسجد کے نمازی حضرات میں مسلمان کو غسل میت دینے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ان  دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہیں ۔اس دوران وہاں موجود ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ کی ترکش بزنس مین محمد سلیم سے ملاقات کروائی ۔

دورانِ ملاقات حاجی محمد امین عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے د ینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ ترکی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے بھلے جذبات پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


رجب المرجب  کی آمد ہوتے ہی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں نیکیوں کا جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے۔اس حوالے سے 8 جنوری 2024ء کو نگران ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی سید فضیل عطاری نے ملیر ڈسٹرکٹ 2 کے شعبہ آئمہ مساجد ،شعبہ نیک اعمال اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دران کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں سید فضیل عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف پیش کئے نیز ماہ ِہفتہ وار اجتماع کا جائزہ اور اس کو برقرار رکھنے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ افراد کومدنی قافلوں میں سفر کروانے اور ایک دن راہ خدا میں گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ رجب المرجب میں سحری اجتماع اور روزہ رکھنے /رکھوانے کے حوالے سے تحریک چلانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


فرمانِ امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ : پوچھ گچھ دینی کاموں کی جان ہے۔اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا اہتمام ہوتا ہے ۔

اسی سلسلہ میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گلشنِ اقبال ٹاؤن میں 2گلستان جوہر کےذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ڈویژن مشاورت رضا مدنی عطاری نے ذمہ داران کو مزید بہتر انداز میں 12 دینی کام کرنے کے انداز پر رہنمائی کی اور اس پر آئندہ کارآمد مدنی پھول دیئے نیز تقرری کے حوالے سے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


7 جنوری 2024 ء  بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پنجاب میں پاکستان سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح پر نیو سوسائٹی کے تحت مختلف شعبوں کے ذمہ داران، صوبائی ذمہ داران ، نیو سوسائٹی مجلس کے صوبہ پنجاب کے ڈویژن اورمیٹروپولیٹن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

٭ابتداءً نگران مجلس حاجی غلام الیاس عطاری نے پیشگی و عملی شیڈول، ماہانہ شعبہ کارکردگی مع انٹری،سروے کارکردگی مع انٹری،طے شدہ ہفتہ وار کارکردگیاں، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کے حوالے سے تربیت کی نیز ان کا فالواپ کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھول اور اہداف دیئے۔ساتھ ہی تقرری کی تفصیل،نیو سیٹ اپ کا نفاذ،خود کفالت اور مختلف ایونٹس (رمضان عطیات،اعتکاف،خالی پلاٹس پر نماز تراویح و عید کے جائے نماز ) کے حوالےسے مدنی پھول فراہم کئے۔

٭بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے وقت عطا فرمایا جس میں شرکائے مشورہ کو مختلف معاملات میں تربیت فرمائی۔

٭اختتام پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری کی بھی آن لائن شرکت ہوئی اور انھوں نے بھی ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: آفس ذمہ دار شعبہ نیو سوسائٹی ڈپارٹمنٹ پاکستان محمد کاشف عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


17 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں جو اسلامی بہنیں رجب، شعبان اور رمضان المبارک میں مدینے جائیں گی اُن کے متعلق کلام کیانیز مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔


بیرونِ ممالک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 16 دسمبر 2023ء کو انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک فیملی سفر کروانے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں سےمتعلق کلام کیا گیا جس میں اس کے طریقۂ کار پر مشاورت ہوئی۔آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے 9 دسمبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کے متعلق کلام کیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے کی ابتدا میں تلاوت اور صلوٰۃ و سلام کے شیڈول کے مطابق مدنی مشورہ لینے نیز شعبہ مشاورت کے مدنی پھولوں پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ کیسے رابطے میں رہا جائے؟اسٹیٹ نگران و دیگر شعبہ مشاورت کے ساتھ کیسے رابطہ کیا جائے؟کارکردگی کا جائزہ اور دینی کاموں کو کیسے بہتر بنایا جائے اس حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

6 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے رہائشی کورس سے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز کورسز کی ذمہ داری اسلامی بہنوں کو دینے اور کورسز میں تحائف تقسیم کرنے کے بارے میں مشاورت کی جن میں دیگر چیزیں بھی شامل تھیں۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نےاپنی اپنی رائے پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔