سلطانُ الہند، عطائے رسول، حضرت خواجہ معینُ
الدین چشتی اجمیری رحمۃاللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں 8 مدنی مذاکروں کا انعقاد
کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یہ مدنی مذاکرے 20 دسمبر 2025ء
کو شروع ہوکر 27 دسمبر 2025ء کو اختتام پذیر ہوں گے جن میں کراچی سمیت مختلف شہروں سے جبکہ مدنی چینل کے ذریعے بیرونِ
ممالک سے کثیر عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔
ان مدنی مذاکروں کا آغاز روزانہ کی بنیاد پر رات
تقریباً 8:15 بجے ہوگا جس میں ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی جائے گی اور نعتِ خواں اسلامی بھائی پیارے آقا مکی مدنی
مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔
تلاوت و نعت کے بعد عاشقِ صحابہ و اہلِ بیتِ
اطہار، شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ خواجہ کے سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول ان مدنی مذاکروں میں ضرور بالضرور شرکت
کریں تاکہ علمِ دین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار
سے تربیت ہو سکے۔
Dawateislami