13 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اور بورڈ کے تمام ایچ او ڈیز سے ملاقات ہوئی۔

ذمہ داران کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس موقع پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے کنزالمدارس میں جاری تعلیمی نظام، انتظامی نظم و ضبط اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اطمینان و خوشی کا اظہار کیا۔

رکنِ شوریٰ نے خصوصاً جدید تقاضوں کے مطابق قائم تمام ڈیپارٹمنٹس کے کاموں کا جائزہ لیا نیز ان ڈیپارٹمنٹس کی محنت، ترتیب اور مؤثر کارکردگی پر حاضرین کی حوصلہ افزائی کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ڈیپارٹمنٹس کے متعلق قیمتی و مفید مشورے دیئے اور اصلاحی تجاویز پیش کیں جن کا مقصد دینی تعلیم کو جدید ذرائع کے ساتھ مزید منظم، معیاری اور مؤثر بنانا تھا ۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)