صوبہ خیبرپختونخوا میں قائم فیضان اسلامک اسکول
سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے پشاور کیمپس کے تحت تعلیمی معیار میں مزید بہتری کے حوالے سے Parent Management Meeting (پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ) کے ساتھ Academic
Inspection (تعلیمی معائنہ) بھی کیا
گیا جس میں سرپرست حضرات شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق ابتداءً Academic
Inspection ہوا جس میں ادارے کی ٹیم نے کلاس
رومز کے ماحول، اسٹوڈنٹس کی نوٹ بکس، سبق کی منصوبہ بندی اور تربیہ کے ساتھ تعلیم
کے مجموعی نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف نکات پر کلام کیا۔
Inspection کے بعد سرپرست حضرات کے لئے Parent Management Meeting بھی منعقد ہوئی جس میں کیمپس انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس کی تعلیمی
کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے سرپرست حضرات کو آئندہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے
حب کیمپس، بلوچستان میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں قلات ڈویژن ذمہ داران، ڈسٹرکٹ
نگران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران صوبائی مشاورت بلوچستان کے نگران
قاری لیاقت عطاری نے ابتداءً حب کیمپس میں نیوایڈمیشن کے اہداف کے حوالے سے گفتگو
کی اور اس کیمپس کو ایک مثالی کیمپس بنانے کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
صوبائی مشاورت بلوچستان کے نگران نے میٹنگ میں
طے کیا کہ نومبر 2025ء سے جنوری 2026ء تک ایڈمیشن مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے
زیادہ اسٹوڈنٹس دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم سے جوڑ سکیں۔اس موقع پر
صوبائی ذمہ دار کراچی مولانا ثقلین عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:امیر
حمزہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان میں قائم فیضان اسلامک سکول سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے تلہ گنگ
کیمپس کے تحت تعلیمی معیار میں مزید بہتری کے حوالے سے Parent Management
Meeting (پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ) کے ساتھ Academic Inspection (تعلیمی معائنہ) بھی کیا
گیا جس میں سرپرست حضرات کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق Academic
Inspection کے دوران ادارے کی ٹیم نے کلاس
رومز کے ماحول، اسٹوڈنٹس کی نوٹ بکس، سبق کی منصوبہ بندی اور تربیہ کے ساتھ تعلیم
کے مجموعی نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف نکات پر کلام کیا۔
بعدازاں سرپرست حضرات کے لئے Parent Management Meeting بھی منعقد ہوئی جس میں کیمپس انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس کی تعلیمی
کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے سرپرست حضرات
کو آئندہ کے اہداف سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر محمد زوہیب عطاری (Academic Head)، محمد عمیر عطاری (Subject Specialist) اور محمد دانش عطاری (Operational Head) موجود تھے۔ (رپورٹ:امیر حمزہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
24 نومبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبے
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت سرائے عالمگیر میں ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس
میں دینگاہ اور سرائے عالمگیر برانچ، شفٹ قادری کے مدرسین نے شرکت کی۔
ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے
ابتداءً مدرسین کو اپنے اندازِ تدریس بالخصوص حفظ کرنے والے طلبۂ کرام کے تعلیمی معاملات میں مزید بہتری لانے کے
حوالے سے مختلف نکات پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے دیگر
تعلیمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور مدرسین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب
پاکستان کے شہر لاہور میں 20 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ
اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مدینہ کاہنہ نو میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دورہ حدیث شریف
کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے رکن مولانا رضوان عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے کا تعارف کروایا اور شعبہ جوائن کرنے کے متعلق طریقہ ٔکار
بیان کیا ۔
رکنِ شعبہ نے
طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے دورۂ حدیث شریف مکمل کرنے کے بعد بھی
دعوت اسلامی کے ساتھ مربوط رہنےاور دینی کام کرتے رہنے کا ذہن دیا -
پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت تعلیمی امور کے سلسلے
میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جہلم برانچ کے مدرسین نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار
حافظ جواد عطاری نے مدرسین کو اپنے اندازِ تدریس میں بہتری لانے اور مختلف کورسز و اہداف کے بارے میں مشاورت
کی۔
اس کے علاوہ ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے شیڈول
پر عمل کرنے اور دیگر تعلیمی معاملات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ مدرسین کی
جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ، بیرونِ
ممالک کے عاشقانِ رسول نے سوالات کئے
29 نومبر 2025ء بمطابق 8 جمادی الاخریٰ 1447ھ
کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا اہتمام ہوا
جس میں بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے معزز علمائے کرام، عاشقانِ رسول، ذمہ داران اور کراچی شہر کے مختلف
علاقوں سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مذاکرے کا آغاز بعد نمازِ عشا تلاوتِ
قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد عاشقانِ رسول کے مختلف سوالات ہوئے جن کے شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعض سوال و جواب
سوال:معاشرے میں ذہن بنا ہوا ہے کہ ساس بہو میں نہیں بنتی ،آپ کیا فرماتے
ہیں؟
جواب:یہ ذہن نہیں بنانا چاہیئے، سا س اوربہو دونوں کو ایک دوسرے
کےساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیئے۔ غصے والے
کو اگر کہاجائے کہ یہ بڑا غصے والاہے تو
اس کا غصہ بڑھ جاتاہے۔
سوال:والدین اورٹیچرز کوبچوں کوسمجھاتے ہوئے کیا الفاظ نہیں کہنے چاہئیں ؟
جواب:والدین اورٹیچرز کو بچوں کو یہ نہیں کہنا چاہیئے کہ تم کسی کام کے نہیں
ہو، اس طرح کہنے سے اس میں احساسِ کمتری پیداہوسکتی ہے جس سے وہ اپنی عمرمیں کچھ بڑا کرنےکی ہمت نہیں
کرپاتا۔
سوال:جب گرمی جارہی ہواورسردی آرہی ہوتومسجدمیں پنکھا چلانے اورنہ چلانے میں اختلاف ہوجاتاہے
آپ کیا فرماتے کہ کیا کرنا چاہیئے ؟
جواب:میرا مشورہ ہے کہ جسے گرمی لگ ہورہی تو وہ صبرکرلے تاکہ پنکھا چلانے
سے جن کو تکلیف ہوتی ہے وہ اس تکلیف سے بچ جائیں ۔کوشش ہونی چاہیئے کہ ہم کسی کو
فائدہ نہیں دے سکتے تو تکلیف بھی نہ دیں ۔
سوال:ہمارے معاشرے میں لوگ دوسروں کانام بگاڑتے ہیں ،آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:قرآن پاک میں اللہ پاک نے کسی
کا نام بگاڑنے سے منع فرمایاہے ۔(پارہ،26،سورۂ
حجرات:11)کسی کو کچھ بولنے سے پہلے سوچیں کہ میرے اس طرح کہنے سےوہ خوش ہوگا یا ناراض ،وہ بات ہرگزنہ کہے جس سے اس کی دل آزاری ہو۔
حدیث پاک میں ہے :مَنْ دَعَا رَجُلًا بِغَيْرِ اسْمِهِ
لَعَنَتْهُ الْمَلَائِكَةُ یعنی جس نے کسی کو اس کے نام کے علاوہ
پُکارا یعنی نام بگاڑاتو فِرِشتے اس پر لعنت کرتے ہیں ۔(عمل الیوم واللیلۃ، ص175، حدیث: 395)
سوال:یہ درست ہے کہ حسن ِظن میں کوئی نقصان نہیں اور بدگُمانی میں کوئی
فائدہ نہیں؟
جواب:جی ہاں! کسی مسلمان کے بارے میں اچھا گمان رکھنا ’’حسن ظن ‘‘کہلاتا
ہے٭حسن ظن ایک جائزوحلال، باعث اجر وثواب وجنت میں لے جانے والا کام ہے ٭حسنِ ظن
سے بدگمانی دور ہوجاتی ہے ٭حسنِ ظن سے دل میں مسلمانوں کی محبت پیدا ہوتی ہے٭حسنِ
ظن سے بدلہ لینے کی چاہت ختم ہوتی ہے ٭حسنِ ظن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں
کوئی نقصان نہیں۔
سوال:حج میں مشقت ہوتی ہے اس لئے بعض لوگ حج کرنے سے ہچکچاتے ہیں ،آپ انہیں
کیا کہیں گے ؟
جواب:حج فرض ہوگیا تو اب حج کرنا ضروری ہے ورنہ گنہگارہوں گے ۔ حج میں جو
رِقَّت و ذَوق ہوتا ہے وہ سفرِ عمرہ میں نہیں ہوتا۔سفرِ حج اورسفرِعمرہ دونوں کرنے
چاہئیں ۔سفرِحج وعمرہ میں گناہوں کے کاموں
مثلاً جھوٹ، غلط سرٹیفکیٹ وغیرہ سے بچنا بھی ضروری ہے ۔
سوال:بڑھاپے میں کئی طرح کی کمزوریاں آجاتی ہیں ،بوڑھے کیا کریں ؟
جواب:کالے بالوں کے بعد سفیدبال آنے میں عبرت ہے ،یہ موت کی یاد دِلاتے ہیں
،آنکھ کمزور،مزاج میں کمزوری ،چڑچڑا پَن
بڑھ جاتاہے ،حافظہ کمزور،سننے میں کمزوری آجاتی ہے۔یہ ساری چیزیں موت کی یاد دِلاتی ہیں ۔ بوڑھوں کو بھی موت کی تیاری
میں مصروف رہنا چاہیئے، بوڑھوں کےپاس موت
سے بچنے کا کوئی آپشن نہیں، اس عمرمیں سنبھل کر رہنا ہے، اب غفلت کی کوئی گنجائش
نہیں ہے ۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” مذاق میں جھوٹ بولنا کیسا؟“ پڑھنے یاسُننے
والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یاربِّ کریم! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”مذاق میں جھوٹ بولنا کیسا؟“
پڑھ یا سُن لے اُسے ہمیشہ سچ بولنے کی توفیق دے اور اس کو ماں باپ سمیت بے حساب
بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے
تعلیمی و انتظامی معاملات کے سلسلے میں 28 نومبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
آفندی ٹاؤن، حیدرآباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مدرسین، ناظمین اور ڈویژن ذمہ
داران شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں ابتداءً نگرانِ شعبہ قاری جاوید
عطاری نے درود شریف پڑھنے کی فضیلت بیان کی اور اخلاقیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ایک استاد کو کیسا
ہونا چاہیئے؟“۔
کینیا اور الجزائر کے علمائے کرام کی کنزالمدارس
بورڈ، فیصل آباد تشریف آوری
گزشتہ روز افریقی ممالک کینیا (Kenya) اور الجزائر (Algeria)سے تشریف لائے ہوئے معزز علمائے کرام نے فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کا دورہ کیا جہاں
اُن کی ملاقات رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی
سمیت دیگر اراکین سے ہوئی۔
اس ملاقات میں علمائے کرام اور رکنِ شوریٰ نے دینی
تعلیم کے فروغ، عالمی سطح پر ہونے والے تعلیمی اداروں کے نظام اور تعلیمی معاملات
کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا ۔
اسی دوران علمائے کرام کے وفد نے کنزالمدارس
بورڈ کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادارے کے مضبوط تعلیمی و انتظامی
نظام کو بےحد سراہا۔
ڈسٹرکٹ میانوالی، پنجاب کے علاقے ہرنولی میں
شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ”تہجد اجتماع“ کا اہتمام
کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں اسلامی بھائیوں نے مختلف
دینی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیاجن میں تلاوتِ قراٰن، ذکر و اذکار، فجر کی نماز کے لئے
مسلمانوں کو جگانا اور نمازِ تہجد کی ادائیگی شامل تھی۔
شعبے کے صوبائی ذمہ دار پنجاب غلام عباس عطاری
نے اجتماع کے دوران ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے
حاضرین کو اپنے اخلاق سنوارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد
غوثیہ مہریہ 4/ I-10 اسلام آبا دمیں ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ
رسول کے لئے ”غسلِ میت کورس“ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی بھی
شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی
مولانا مزمل عطاری مدنی نے کروایاجس میں انہوں نے حاضرین کو غسلِ میت دینے کا شرعی
طریقہ بتایا اور اس کی چند احتیاطوں سے آگاہ کیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کی ذہن سازی کرتے
ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فیونرل (Muslim
Funeral) ایپلیکیشن کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: شعبہ
کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل ایجوکیشن اسکول، پلندری کشمیر میں دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
ایک سیشن ہوا جس میں اسپیشل بچوں سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران اسپیشل بچوں کو استاد اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے اپنی تعلیمی توجہ دینے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی
زبان میں اسپیشل بچوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ اسکول کے پرنسپل سے میٹنگ بھی
ہوئی جس میں اسپیشل بچوں کے سرپرستوں کو
اشاروں کی زبان سیکھانے پر مشاورت کی تاکہ وہ اشارے سیکھ کر اپنے بچوں کی خود
تربیت کر سکیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami