دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ اجتماع ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتا ہے جس میں مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی عقیدت و شوق کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد لوگوں کے دلوں میں عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو تازہ کرنا، سنتوں پر عمل کی ترغیب دینا اور معاشرے میں نیکی کا پیغام عام کرنا ہے۔

اجتماع میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی کے اصلاحی بیانات، قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی، ذکر و دعا اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا روح پرور سلسلہ ہوتا ہے۔ ان بیانات کے ذریعے نماز، روزہ، اخلاقیات، معاملات اور معاشرتی ذمہ داریوں کے بارے میں نہایت آسان اور عام فہم انداز میں آگاہی دی جاتی ہے، تاکہ ہر شخص اپنی عملی زندگی میں ان تعلیمات کو نافذ کر سکے۔

ہفتہ وار اجتماع کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں گناہوں سے توبہ، نیکیوں کی طرف رغبت اور سنتوں پر عمل کا جذبہ بیدار کیا جاتا ہے۔ اجتماع کے اختتام پر اجتماعی دعا ہوتی ہے جس میں امتِ مسلمہ کی بھلائی، امن و سلامتی اور دین پر استقامت کی دعا کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں آج مؤرخہ 18 دسمبر 2025ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات فیضان مدینہ صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائے وے روڈ کراچی سے مدنی چینل پر لائیو (Live) ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، الفضل مارکی جی ٹی روڈ دینہ میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، کرکٹ اسٹیڈیم شیخوپورہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، جامع مسجد عثمانیہ بند روڈ داروغہ والا لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصورعطاری، جامع مسجد فیضان سنت رینالہ خورد میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ 14-16 Bence Road Preston PR1 4NNمین رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری، کاشری پٹی جامع مسجدچوک بازار کومیلا سٹی میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ 28 Glebe Street Walsall WS1 3NX میں نگران FGRFیوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔