27 جمادی الاخر, 1447 ہجری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 14
دسمبر 2025ء کو سہراب گوٹھ ٹاؤن، ڈسٹرکٹ گلشنِ معمار کراچی میں ایک ڈیف اسلامی
بھائی کے مرحوم والد کے لئے ایصالِ ثواب کی محفل منعقد کی گئی جس میں اسپیشل پرسنز
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس محفل میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی فضیل رضا عطاری نے ایصالِ ثواب کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود شرکا کو اپنے والدین کے لئے ہمیشہ
ایصالِ ثواب کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد فیضان
عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami