فیضانِ مدینہ بہاولپور میں کراچی سے آئے ہوئے اسپیشل
پرسنز کے لئے خصوصی حلقہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بہاولپور میں 4 دسمبر 2025ء کو ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں کراچی سے
آئے ہوئے اسپیشل پرسنز نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقے کا
اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 4
دسمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور ڈویژن بہاولپور ذمہ دار محمد دلشاد عطاری نے بہاولپور میں قائم اسپیشل
ایجوکیشن ڈگری کالج کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کالج کے
اسٹاف سے ملاقات ہوئی اور ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ ڈیف اسٹوڈنٹس کے
درمیان ایک سیشن منعقد ہوا جس میں انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی
دعوت دی گئی اور سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈیف کلب کا
بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیف اسلامی بھائی اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی
نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 3 دن کے قافلے میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس بہاولپور کے
پروگرام میں ذمہ داران کی شرکت
3 دسمبر 2025ء کو معذور افراد کے عالمی دن کے
موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس بہاولپور سٹی میں عظیم الشان پروگرام کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم بیش 14 اسکولز و کالجز کے ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، ڈپٹی اسپیکر
ملک ظہیر اقبال، وائس چانسلر ڈاکٹر کامران،
ڈی او بہاولپور اسپیشل ایجوکیشن عمر شریف اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار و مبلغِ دعوتِ اسلامی سہیل عطاری نے پروگرام کے
دوران ہونے والی گفتگو کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور دعوتِ اسلامی کی دینی
ایکٹیویٹیز کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
ذمہ دار احمد اویس عطاری، پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور بہاولپور
ڈویژن کے ذمہ دار محمد دلشاد عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد،
سیکٹر I-8،
زون1 کی جامع مسجد گلشنِ
مصطفیٰ میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت و کفن کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ اور ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
کورس کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا
محمد مزمل عطاری مدنی نے ابتداءً حاضرین کے درمیان غسلِ میت دینے کا شرعی طریقہ بیان کیا جس کے
بعد کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل کرکے بھی بتایا۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے نمازِ جنازہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا، جنازہ پڑھنے اور
جنازے کو کندھا دینے کی فضیلت بیان کی جبکہ کندھا دینے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد، زون1 کی جامع مسجد صدیقِ اکبر میں
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت کورس کا انعقاد ہوا جس
میں اہلِ علاقہ اور ایک ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
اس کورس میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد
مزمل عطاری مدنی نے حاضرین کو ابتداءً غسلِ میت دینے کا شرعی طریقہ بیان کیا جس کے بعد کفن کاٹنے اور پہنانے کا
پریکٹیکل کرکے بھی بتایا۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے نمازِ جنازہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا، جنازہ پڑھنے اور
جنازے کو کندھا دینے کی فضیلت بیان کی نیز
کندھا دینے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوٹ نور محمد بورے والا کی جامع مسجد غلامانِ
رسول میں اسپیشل پرسنز کا قافلہ
دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت راہِ خدا عزوجل
میں سفر کرنے کے لئے اسپیشل پرسنز کا قافلہ ملتان سے روانہ ہوا جوکہ کوٹ نور محمد
بورے والا کی جامع مسجد غلامانِ رسول پہنچا۔
قافلے کے دوران سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے
اور درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا جن میں اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے
کے علاوہ انہیں دینی مسائل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اشاروں کے زبان میں درس و بیان
کی ترجمانی کی۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ذمہ
دار محمد انس عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار خانیوال ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز پر مشتمل قافلہ
صدر ڈسٹرکٹ، کراچی سے روانہ ہوکر ملتان کے
علاقے منظورآباد کی جامع مسجد مدینہ جھلاروالی پہنچا۔
قافلے کے دوران سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے
اور درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا جن میں اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے
کے ساتھ ساتھ انہیں دینی مسائل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اشاروں کے زبان میں درس و بیان
کی ترجمانی کی۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ذمہ
دار محمد انس عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
6 دسمبر 2025ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کی دعوت پر مختلف یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس اور مختلف سوسائٹیز کے اسلامی
بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان کا دورہ کیا۔
ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار مولانا حسیب الرحمٰن
عطاری مدنی نے فیضانِ مدینہ ملتان میں قائم دورۃالحدیث شریف، دارالافتاء
اہلسنت اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ
کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی ایکٹیویٹیز کے بارے میں
بتایا۔
اس دوران ایک میٹ اپ بھی ہو اجس میں ڈویژن ذمہ
دار نے اسٹوڈنٹس کو درودِپاک کا ورد کرنے، تلاوتِ قراٰن کو اپنے شیڈول کا حصہ
بنانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں اسٹوڈنٹس نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت ہونے والے مدنی قاعدہ کورس سمیت دیگر کورسز کرنے کےلئے اپنے نام
لکھوائے اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد، سیکٹر G-11 میں
موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت ”یومِ
قفلِ مدینہ“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد، زون 1 کے شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار محمد بلال عطاری نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان رسالہ ”خاموش شہزادہ“ پڑھ کر سنایا اور
انہیں فضول باتوں سے بچنے، اپنی نگاہیں نیچی رکھنے، درودِ پاک اور دیگر اوراد و وَظائف
پڑھنے سمیت مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 2
دسمبر 2025ء کو نارووال شہر میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور
ٹاؤن ذمہ داران سمیت محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے شعبے کی
سابقہ 3 ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو
تحائف دیئے نیز 2026ء کے نئے اہداف بھی
دیئے۔
صوبائی ذمہ دار نے دورانِ میٹنگ ذمہ داران کو
قافلوں میں سفر کرنے، ماہِ رمضان المبارک 1447ھ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
غلام الیاس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:
غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی کے بین الاقوامی اجتماع میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا اسٹال
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بین الاقوامی اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف
ممالک سے کثیر عاشقانِ رسول بالخصوص ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس بین الاقوامی اجتماع میں آئے ہوئےانڈونیشیا، افریقی ممالک، یوکے، ایران،
عمان، امریکہ، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے اسلامی بھائیوں
نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت لگائے
گئے اسٹال کا وزٹ کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کراچی سٹی میں
قائم اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان کے ذمہ دار اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور
عطاری نے ابتداءً سابقہ اہداف پر کلام کیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں اسپیشل پرسنز کے سحری اجتماعات کا انعقاد
کرنا، رمضان اعتکاف میں اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانا، ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانا، قافلوں میں سفر کروانا اور اشاروں کی زبان کورسز کروانا
شامل تھا۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے بلوچستان میں واقع
اسپیشل ایجوکیشن اسکولز میں قراٰنِ کریم کی تعلیم کو عام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ
نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔
اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار بلوچستان قادر
بخش عطاری، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami