23 جمادی الاخر, 1447 ہجری
مدرسۃالمدینہ جھنگی سیداں، اسلام آباد میں بچوں
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Mon, 15 Dec , 2025
5 hours ago
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 13
دسمبر 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
جھنگی سیداں، اسلام آباد میں قائم مدرسۃالمدینہ میں بچوں کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا ۔
اس
دوران صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے حلقے میں موجود بچوں کو اسپیشل پرسنز کے
ساتھ نرمی کرنے اور اُن کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے بچوں کو اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور چند اشارے
میں بھی سکھائے جبکہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami