23 جمادی الاخر, 1447 ہجری
ملتان، پنجاب
کے علاقے غوث پورہ میں 11 دسمبر 2025ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت
غسلِ میت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں امام صاحب، نمازی حضرات اور قافلے میں آئے
ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ابتداءً ناظم آباد ڈسٹرکٹ، کراچی کے شعبہ ذمہ دار عزیر عطاری نے غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا اور شرعی
اعتبار سے غسلِ میت دینے کفن کاٹنے / پہنانے کا پریکٹکل کرکے دکھایا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami