27 جمادی الاخر, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت
کے سلسلے میں 14 دسمبر 2025ء کو منگھوپیر ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اورنگی کراچی کی جامع مسجد
فیضانِ علی اصغر میں ”کفن دفن کورس“ منعقد ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار سجاد
عطاری، امام صاحب اور نمازی حضرات شریک ہوئے۔
اس کورس میں شعبے کے اورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ دار
مولانا فہیم عطاری مدنی نے ابتداءً غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں شرکا کو آگاہی دی۔
Dawateislami