دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں دینی کاموں کو بڑھانے کے پیشِ نظر 13 نومبر 2025ء کو بیرونِ ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ امریکہ کی رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کلام کرتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے، مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد میں اضافہ کرنے اور مبلغات تیار کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔