عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پنجاب کے میٹروپولیٹن نگران اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں 8 میٹروپولیٹن سٹی کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

میٹنگ کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کا تقابلی جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں میں نمایاں ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری اور نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا محمد عمر عطاری مدنی سمیت دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)