1 شعبان المعظم, 1447 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے
دنوں شعبہ ہفتہ وار اجتماع چنیوٹ کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں فیصل آباد اور چنیوٹ ڈسٹرکٹ کےتمام ہفتہ وار اجتماع کے نگران و ذمہ دار
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور دیگر
عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کی تاکید کی۔
مدنی مشورے کے آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے
حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami