دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی  نے ماہر علم التوقیت و فلکیات مولانا وسیم عطاری مدنی کے ہمراہ مناظر اہلسنت بانی اویس رضا لائبریری مولانا ظفر رضوی صاحب سے عیادت کی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لائبریرین مولانا جنید مدنی صاحب سے بھی ملاقات کی اور مختلف کُتُب کی تصانیف پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے لائبریری کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:محمد محب عطاری مدنی مجلسِ رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)