حیدرآباد، سندھ میں قائم عظیم مرکزی  علمی درسگاہ احسن البرکات میں ماہر علم توقیت و فلکیات مولانا وسیم عطاری مدنی کی شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دارالعلوم احسن البرکات کے مہتمم اور جانشین مفتی احمد میاں برکاتی صاحبزادہ مفتی جواد رضا برکاتی شامی صاحب ، دارالافتاء احسن البرکات کے مصدق مفتی شاہد برکاتی صاحب اور مفتی عبد الجبار برکاتی کشمیری صاحب سمیت عملے کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔

مولانا وسیم عطاری مدنی نے شعبے کے تحت انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی دینی خدمات، نمازوں کے اوقات پر مشتمل ایپلیکیشن اور اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ذریعے ملنے والے دینی لیٹیچر کا تعارف کروایا۔

آخر میں علمائے کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر مفتی جواد برکاتی صاحب سمیت دیگر مفتیانِ کرام نے دعوت قبول کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد محب عطاری مدنی مجلسِ رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)