ضلع اوکاڑہ کے نواحی گاؤں حاجی چاندنزد منڈی احمد آبادمیں واقع جامعہ اکبریہ نقشبندیہ میں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورسز منعقد ہوا جس میں جامعہ کے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے فرمان پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں سکندر آباد کوٹری میں واقع جامعہ غوثیہ معصومیہ میں یومِ تلاوتِ قراٰنِ پاک کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر جامعہ کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اجتماعی طور پر تلاوتِ قراٰنِ پاک کرنے کی سعادت حاصل کی۔بعدازاں دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: محمد محب عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء حیدر آباد ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مسلمانوں کے عقائد و نظریات  کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ میں ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا قاری محمد حنیف چشتی صاحب (مہتمم جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاءُ القرآن راہوالی) سے ملاقات کی ۔

جہاں ظہیر عباس عطاری مدنی نے مہتمم صاحب کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا جس میں بالخصوص شعبہ کنز المدارس بورڈ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا شمارہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوت ِاسلامی  کی طرف سے گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا ڈاکٹر قاری محمد اشرف رضا قادری صاحب( مہتمم جامعۃ النور اسلامک سینٹر نوکھر ) اور مولانا محمد شاہد رضا قادری صاحب (پرنسپل جامعہ ھذا ) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عطاری مدنی نے مولانا ڈاکٹر قاری محمد اشرف رضا قادری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی، فلاحی اور اصلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

مزید انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فرض علوم پر مشتمل کورسز کے متعلق بریفنگ دی اور ہر ہفتے جامعہ میں لائیو مدنی مذاکرے کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات ظاہر کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کی طرف سے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اورٹاؤن ذمہ دار قاری غلام یاسین عطاری نے ڈاکٹر حافظ محمد عثمان لیاقت جلالی صاحب (پرنسپل مدرسہ غوثیہ للبنات امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ شیر ربانی)سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے ڈاکٹر حافظ محمد عثمان لیاقت جلالی صاحب کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے متعلق معلومات دیں نیز کنزُ المدارس بورڈ کے حوالے سے بھی بتایا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی 2023ء کا شمارہ تحفے میں پیش کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سےڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی اورٹاؤن ذمہ دار قاری غلام یاسین عطاری نے مولانا محمد ادریس جلالی صاحب (پرنسپل جامعہ صدیقیہ جلالیہ انوار القرآن ) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا محمد ادریس جلالی صاحب کو دعوت اسلامی کے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز کنز المدارس بورڈ کے متعلق معلومات دی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی 2023ء کا شمارہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء  دعوت اسلامی سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور میٹروپولیٹن ذمہ دار مبشر نعیم عطاری نے صاحبزادہ مفتی اکرام اللہ کیلانی صاحب( مہتمم جامعہ مدینۃ العلم) کے بھائی مولانا قاری خالد محمود نقشبندی كیلانی صاحب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ذمہ داران نے قاری خالد محمود صاحب کے بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کی نیز مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انہیں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا تعزیتی پیغام سنایا جس پر انہوں نے امیر اہلسنت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو دعاؤں سے نوازا ۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے قاری خالد محمود صاحب کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی  کے تحت جامعہ اکبریہ نقشبندیہ حاجی چاند منڈی احمدآباد میں فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں 295 سے زائد طلبۂ کرام اورمدرسے کے اساتذہ بشمول مہتمم صاحب شریک ہوئے۔

اس کورس میں مبلغ دعوت اسلامی نے نماز کے شرائط ، فرائض اور واجبات سکھائے نیز مقامی شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت ِاسلامی  کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے شعبے کے اسلامی بھائیوں نے جامعہ عطاریہ رضویہ انوارالقرآن متصل جامع مسجدفیضان بغداد واہ کینٹ کا دورہ کیا۔

جہاں ادارے کےمہتمم قاری عبداللہ عطاری قادری ومدرس قاری شفیق عطاری سمیت وہاں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس سے خالد عطاری مدنی نے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات طلبہ کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء  دعوتِ اسلامی کے ڈویژن ذمہ دارمولانا خالدعطاری مدنی نے تحصیل نگران سیدطاہرعطاری، شہرنگران ناصراقبال عطاری مدنی، عبدالواحدعطاری اور دانیال عطاری کے ساتھ مولانا نثاراحمدچشتی صاحب سے ان کے بھائی محمدریاض چشتی مرحوم کے انتقال پر رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے ان کے بھائی کے انتقال پر نثاراحمدچشتی صاحب سمیت وہاں موجود دیگر رشتوں داروں سے تعزیت کی اور انہیں امیراہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے دیا گیا آڈیو تعزیتی پیغام ودعا سنائی جس پر انہوں نے امیراہلِ سنت ودیگرذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اوراچھی اچھی نیتوں کا بھی اظہارکیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ڈویژن ذمہ دارمولانا خالد عطاری مدنی نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ سیدظہیرحسین عطاری مدنی سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے سیدظہیرحسین عطاری مدنی کو حج بیت ُاللہ کی ادائیگی پر مبارک پیش کی اور ان سے دعائے خیرکروائی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داران نے مذہبی وسماجی شخصیت مولانا نیازاحمدچشتی صاحب سے ملاقات کی اور ان سے انکی پھوپھی مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ بالعلماء پنڈی ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے جامع مسجدگلزارمدینہ واہ کینٹ کے مہتمم مولانا حافظ محمدرمضان حقانی صاحب سمیت وہاں کے مدرس مولانا دانش چشتی وزرمحمدخان صاحب اور پڑھنے والے طلبہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ،فلاحی ا ورتعلیمی شعبہ جات سے متعلق آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دینی کاموں میں دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ )رپورٹ:خالد عطاری مدنی پنڈی ڈویژن ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)