18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مسلمانوں
کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ بالعلماء کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ
میں ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا قاری محمد حنیف چشتی صاحب (مہتمم
جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاءُ القرآن راہوالی) سے ملاقات کی ۔
جہاں ظہیر عباس عطاری مدنی نے مہتمم صاحب کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا جس میں بالخصوص شعبہ کنز
المدارس بورڈ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں ماہنامہ
فیضان مدینہ کا شمارہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)