عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جڑانوالہ میں قائم الیاسیہ رضویہ یونیورسٹی میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پرنسپل محمد فضل رسول حیدر رضوی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود علمائے کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کا پروسپیکٹس پیش کیا۔

بعدازاں پرنسپل محمد فضل رسول حیدر رضوی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)