انڈونیشیا کے معروف عالم دین شیخ الحبیب حفظہ اللہاور دیگرشخصیات کوریا کے شہر تھیگو میں دعوتِ اسلامی کے تحت قائم کی جانے والی جامع مسجد فیضانِ جمالِ مصطفیٰ تشریف لائے جہاں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور دیگر ذمّہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ شیخ الحبیب نے مسجد کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہتے ہوئے مسجد کی جلد تعمیر اور اس میں دینی کام شروع ہونے کےلئے دعا بھی فرمائی۔ علاوہ ازیں شیخ الحبیب دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ انڈونیشیا بھی تشریف لے گئےاور وزٹ کیا۔


چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیبُ الرّحمٰن صاحب کی علالت پر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور دیگر ذمّہ داران نے 23فروری 2019ء بمطابق 17جمادَی الاُخریٰ1440ھ ان کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی اور دُعائے صحت کے حوالے سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا صَوتی پیغام سنایا، م