دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءکے نگرانِ مجلس نے جامعہ کنزالحسنین بہاولنگر کے صدر مدرس مفتی اشرف رضوی صاحب سے ان کے جامعہ میں حاضر ہوکر ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ نگران مجلس نے طلبائے کرام کو آنے والی شعبان المعظم کی چھٹیوں میں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہونے والے دس دن کے کورس میں شرکت کی ترغیب دلائی اور مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا جس پر مفتی صاحب نے کلماتِ تحسین اور دعاؤں سے نوازا۔یاد رہے! نگران مجلس کے ہمراہ رکن ملتان ریجن اور رکن فیصل آباد ریجن بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ  12 ستمبر2019ء کو ہارون آباد بھاولپور زون میں واقع جامعۃ السعید للبنین و للبنات کے مہتمم و صدرمدرس و خطیب محکمہ اوقاف مفتی محمد منور سعیدی صاحب سے ملاقات کی۔نگرانِ مجلس نے مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مفتی صاحب کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ کتاب ” بہار شریعت“ کا سیٹ تحفے میں دیا ۔ مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو تاثرات بھی ریکارڈ کروائے نیز شعبان المعظم1441 ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ہونے والے کورسز میں اپنے طلبۂ کرام کو شرکت کروانے کی نیت کا بھی اظہار فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃ المدینہ راجن پور میں مولانا منظور حسین شاہ بخاری جلالی صاحب   کی آمد ہوئی ۔مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے رکن کابینہ اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کے ہمراہ ان کااستقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔ مولانا سید منظور حسین شاہ بخاری جلالی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے دینی خدمات کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ترقی اور عروج کے لئے دعا بھی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلما کے تحت  ذمّہ داران نے رکنِ ریجن کےہمراہ مولانا صادق رسول شاہ صاحب (مہتمم و مدرس جامعہ فریدیہ صادقیہ کوٹ مٹھن شریف) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ فیضان نورالدین نہر شاہ ولی رحمۃ اللہ علیہ اندور میں مولانا مفتی نور الحق صاحب کی آمد ہوئی ۔مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا ۔مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعا بھی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت   ذمّہ داران نے رکن ملتان ریجن اور رکن کابینہ کے ہمراہ علی پور کےجامعۃ السعید گلزار مدینہ بستی اعوان میں حاضری دی ۔ذمّہ داران نے وہاں کے مہتمم و صدر مدرس مفتی محمد فیاض احمد سعیدی صاحب سمیت ان کے شاگرد علماء و اساتذہ جو کہ اپنے اپنے اداروں سے تشریف لائے ہوئے تھے ان سے ملاقاتیں کیں جن کے نام درج ذیل ہیں:٭مولانا ساجد سعیدی صاحب (مہتمم و مدرس جامعہ سعیدیہ غوثیہ انوار رسول علی پور )٭مولانا حافظ محمد علی سعیدی صاحب (مہتمم و مدرس مدرسہ عربیہ زوارالعلوم دربار درویشاں علی پور)٭ مولانا حافظ محمد شاہد احمد سعیدی (مہتمم و مدرس جامعہ اویسیہ چشتیہ سعیدیہ غوث المدارس علی پور ) ۔ذمّہ داران نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور درسی کتب کی فہرستیں پیش کیں نیز ماہنامہ فیضان مدینہ بھی پیش کئےاور انہیں اپنے اپنے مدارس کے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں بھیجنے کی ترغیب دلائی جس پر علمائے کرام نے ہفتہ وار اجتماع میں طلبۂ کرام کو بھیجنے کی نیتوں کا اظہار بھی فرمایا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت 22 اگست 2019ء کو  ذمّہ داران نے رکن ملتان ریجن اور رکن کابینہ کے ہمراہ علی پور کے جامعہ عربیہ فریدیہ سعیدیہ اظہرالعلوم یاکی والا میں حاضری دی ۔رکنِ مجلس نے طلبۂ کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے جامعہ عربیہ فریدیہ سعیدیہ اظہرالعلوم کےناظم اعلیٰ و صدر مدرس مولانا شفیق احمد سعیدی صاحب سے ملاقات کی ۔حضرت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی خدمات کو خوب سراہا اور اپنے ویڈیو تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو حج کی مبارکباد بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت 22 اگست 2019ء کو  ذمّہ داران نے رکن ملتان ریجن اور رکن کابینہ علی پور کابینہ کے ذمّہ دارن کے ہمراہ مفتی غلام محمد سعیدی صاحب (مہتمم و مدرس جامعہ سید المرسلین علی پور عید گاہ) سے ملاقات کی اور حضرت کو مدنی مراکز حاضر ہونے کی دعوت پیش کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ دارن نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں  سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی ۔چند علمائے کرام کے نا م یہ ہیں : ٭مفتی احمد میاں برکاتی صاحب ٭مفتی حماد برکاتی صاحب ٭مفتی نعمت اللہ صاحب( شیخ الحدیث جامعہ رکن الاسلام)٭مفتی عمر خلجی صاحب(شیخ الحدیث جامعہ رکن الاسلام) ٭عبد الوہاب قادری صاحب ٭اصغر حنفی نقشبندی صاحب٭صوفی رضا محمد عباسی صاحب٭مولانا حافظ اکبر اختر القادری صاحب٭مفتی نورالحسن قلندرانی قاسمی صاحب ٭مولانا رضاء الحسنی نقشبندی صاحب ٭ مولانا نذیر احمد جیلانی صاحب٭مفتی غلام مرتضیٰ سکندری صاحب ٭مولانا شاہ محمود کورائی سکندری صاحب ٭مولانا مشتاق نقشبندی صاحب ٭مولانا آدم صاحب چھاچھرو صاحب ٭مولانا محمد علی حنفی صاحب ٭مولانااصغر صادق صاحب٭مولانا مقبول اختر القادری صاحب ٭مولانا عبد الحئ چشموی ٭مولانا عارف جیلانی صاحب ٭مفتی عظمت علی شاہ صاحب٭ مولانا عارف جیلانی صاحب۔


دعوتِ اسلامی  کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں مدرسہ انوار العلوم سعیدیہ برکاتیہ کے مہتمم مولانا احمد علی سعیدی صاحب کی آمد ہوئی۔مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔


مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے پاکپتن زون کے جامعہ حنفیہ فریدیہ بصیرپور کا دورہ کیا جہاں  مہتمم و شیخ الحدیث والتفسیر،شہزادۂ فقیہِ اعظم مفتی محمد محب اللہ نوری صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کے لئے مزید عروج و ترقی کی دعائیں کی اور دعوتِ اسلامی سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔ ذمہ داران نے جامعہ کے دیگر مدرسین مفتی محمد نواز نوری صاحب اور مفتی محمد چشتی صاحب سے بھی ملاقاتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے مدنی کاموں ایک کام عاشقانِ رسول کے جامعات و مدارس میں حاضری دینا اور وہاں علما سے ملاقاتیں کرنا بھی ہے۔ اسی مقصد کے تحت ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کے جامعہ صدیقیہ فریدیہ بصیرپور میں حاضری دی اور صاحبزادہ مولانا مفتی محمد حامد فریدی صاحب اور صاحبزادہ مولانا مفتی محمد امجد فریدی صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ داران نے ان مفتیانِ کرام کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔جس پر انہوں نے بڑی خوشی کا اظہار فرمایا اور خدماتِ دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا۔