دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے ماہرِ  علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری کے ہمراہ جامعہ مجددیہ بحر العلوم کنری سامارو ضلع عمر کوٹ کے مہتمم مولانا مفتی غلام رسول گجو صاحب سے ملاقات کی اور علم التوقیت اور سمت قبلہ کے حوالے سے تعارف پیش کیا اور طلبائے کرام کے درمیان علم التوقیت کی اہمیت پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور مجلس توقیت کے تحت شعبان المعظم میں ہونے والے 10روزہ علم التوقیت کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے ماہرِ  علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری کے ہمراہ دار العلوم احسن البرکات حیدرآباد کے مولانا مفتی حماد برکاتی صاحب سے ملاقات کی اور علم التوقیت اور سمت قبلہ کے حوالے سے تعارف پیش کرتے ہوئے علمِ توقیت کے حوالے سے مفتی صاحب سے بڑی دلچسپ گفتگو تفصیل سے کی۔ مفتی صاحب نے بانی دعوتِ اسلامی اور دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران کےلئے دعا بھی کی۔(رپورٹ: محمد محب عطاری مدنی، مجلسِ رابطہ بالعلما) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے ماہرِ  علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری کے ہمراہ دار العلوم جامعہ مہریہ حیدرآباد کے مہتمم مولانا طاہر محمود اعوان صاحب سے ملاقات کی اور علم التوقیت اور سمتِ قبلہ کے حوالے سے تعارف پیش کیا جس کو سن کر مولانا صاحب نے بہت خوشی کا اظہار فرمایا جبکہ ذمّہ داران نے مولانا صاحب کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد محب عطاری مدنی، مجلسِ رابطہ بالعلما) 


جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں واقع جامعۃ الشریعہ  میں مدرسین اور طلبہ کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ زون نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”صلح کرنے کے فضائل“ پڑھ کر سنایا اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔(رپورٹ:محمد عمر فاروق مدنی، رکن زون فیصل آباد)


مجلس  رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے گوجرہ میں واقع عاشقانِ رسول کے جامعہ چراغیہ کے سینئر مدرّس و مفتی محمد الیاس نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کرتے ہوئے مفتی صاحب کو” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفہ میں پیش کیا۔ (رپورٹ:محمد عمر فاروق مدنی، رکن زون فیصل آباد)


گوجرانوالہ  میں قائم اہلِ سنّت کی دینی درسگاہ جامعہ ریاض المدینہ اٹاوہ میں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعہ کے مہتمم،اساتذۂ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔ نگرانِ زون گوجرانوالہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا،جامعہ کے مہتمم مولانا رمضان اویسی صاحب نے نگران زون کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔ (رپورٹر: محمد مبشر عطاری مدنی مجلس رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ 24ستمبر2019ء کو  ملتان میں قاری ناصرمیاں نقشبندی مجددی صاحب(سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ،جامعہ اسلامیہ خیر المعاد،قاسم باغ ملتان) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبے جات سے متعلق بریف کیا جس پر قاری صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کوخوب سراہا اور ترقی کے لئےدعائیں بھی کیں۔(رپورٹ،محمد افضل عطاری مدنی ،نگرانِ مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ داران نےجامعہ دارالعلوم مجددیہ رکن السلام کے مہتمم مفتی صاحبزادہ ڈاکٹر محمد زبیر نقشبندی صاحب، شیخ الحدیث مولانا عبد الوہاب قادری صاحب، مولانا رجب علی سکندری الازھری، مولانا حافظ اکبر اختر القادری صاحب اور دیگر اساتذۂ کرام سے ملاقات کی، مبلغ دعوت اسلامی نے دعوتِ اسلامی کے شعبے مجلس توقیت کے حوالے سے علم التوقیت اور سمت قبلہ کے حوالے سے علمائے کرام کو تفصیل کے ساتھ تعاوف پیش کرتے ہوئے ان کے دارالعلوم میں علم التوقیت پر تعارفی بیان فرمایااور جامعہ کے طلباء کو شعبان المعظم1441ھ میں علم التوقیت کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(محمد محبوب عطاری،مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت حیدر آباد ریجن کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے جامعہ جنت العلوم کے مہتمم مفتی نورالحسن قلندرانی صاحب سے ملاقات کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا شعبہ علم التوقیت اور سمت قبلہ کے حوالے سے مفتی صاحب کو تفصیل کے ساتھ تعارف پیش کیا اور جامعہ کے طلباء کو شعبان المعظم1441ھ میں علم التوقیت کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ (محمد محبوب عطاری،مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکنِ زون نے 91 چک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جامع مسجد کے امام وخطیب مفتی مولانا قاسم سیالوی صاحب سے ملاقات کی اور اور دعوت ِاسلامی کے اہم شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے رسالہ” فیضان بابا فرید الدین گنج شکر“تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد عمرفاروق مدنی، مجلس رابطہ بالعلماءرکنِ زون )


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکنِ زون نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جامع مسجد غوثیہ کے امام وخطیب مفتی محمد اقبال سیالوی صاحب سے ملاقات کی اور اور دعوت ِاسلامی کے اہم شعبہ جات کا تعارف پیش کیاجس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی اور امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بارے بہت خوبصورت تاثرات دئیے۔ (رپورٹ:محمد عمرفاروق مدنی، مجلس رابطہ بالعلماءرکنِ زون )


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکنِ زون اور ڈویژن  نگران نے جامعہ رضویہ فیض القراٰن رجانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مہتمم مفتی محمد عرفان قادری صاحب سے ملاقات کی اور” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد عمرفاروق مدنی، مجلس رابطہ بالعلماءرکنِ زون )