دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاءکے تحت 10اکتوبر 2019ء کو راجستھان میں مفتی اعظم راجستھان علامہ محمد اشفاق حسین نعیمی اجملی رحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر چار مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ ہوا ، مزار شریف پر مکتبۃ المدینہ کا مدنی بستہ بھی لگایا گیا اور مدنی حلقے بھی لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوت اسلامی نے زائرین کو حاضریِ مزار کے آداب سیکھائے۔

مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے مفتی اعظم راجستھان کے الجامعۃ الاسحاقیہ کا دورہ کیا اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں رسائل تحفے میں پیش کئے۔ذمّہ داران نے حفاظ،قراءاور فضلاء کی بارگاہ میں بہارِ شریعت ، صراط الجنان اور مختلف کتابیں بھی پیش کیں۔علمائے کرام نے ان ساری خدمات کو دیکھ کر دعوت اسلامی کو خوب سراہا اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں بھی کی۔