19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مجلس رابطہ
بالعلماء رکنِ زون نے نگرانِ مجلس تعلیمی امور اور نگرانِ عصری علوم کے ہمراہ فیصل آباد کے دارالعلوم
امینیہ رضویہ میں قائم دارالافتاء اہلِ سنّت کے مفتی
محمد یاسر قادری صاحب اور دارالعلوم امینیہ رضویہ کے نائب مہتمم مولانا خلیل الرحمٰن
حسان صاحب سے ملاقات کی اوردعوت ِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے پنجاب میں نگرانِ
شوریٰ کے ہونے والے بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر مولانا خلیل الرحمٰن صاحب نے اپنی اور اپنے طلبائےکرام کی حاضری کی یقین
دہانی کرائی۔(محمد
عمر عطاری مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)