دعوت ِاسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءکے تحت ذمّہ داران نے پنجاب کے ضلع ناروال میں سید طلحہٰ شاہ بخاری صاحب سے ملاقات کی اورانہیں  دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر حضرت نے دعوت اسلامی کے دینی خدمات کو خوب سراہا اور دعوت ِ اسلامی کے مدنی کاموں میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ میں عاشقانِ رسول کے ایک جامعہ نصرت الاسلام میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں نگران کابینہ نے خصوصی بیان فرمایا، اس موقع پر مہتمم جامعہ مفتی شعبان قادری صاحب و دیگر اساتذۂ و طلبہ بھی نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد مبشر عطّاری مدنی، مجلس رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ زون)



دعوتِ اسلامی کی مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی  نے ذمّہ داران کےہمراہ 7 اکتوبر2019ء بروز پیر کو حضرت بہاؤ الدین محمد میاں اور حضرت شیخ احمد ملتانی رحمۃ اللہ علیہما کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ودعا کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگرانِ مجلس رابطہ بالعلماء اور دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ، محمد افضل عطاری مدنی ،نگرانِ مجلس رابطہ با لعلماء)


مجلس رابطہ بالعلماء رکنِ زون نے نگرانِ مجلس تعلیمی امور اور نگرانِ عصری علوم کے ہمراہ فیصل آباد کے دارالعلوم امینیہ رضویہ میں قائم دارالافتاء اہلِ سنّت کے مفتی محمد یاسر قادری صاحب اور دارالعلوم امینیہ رضویہ کے نائب مہتمم مولانا خلیل الرحمٰن حسان صاحب سے ملاقات کی اوردعوت ِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے پنجاب میں نگرانِ شوریٰ کے ہونے والے بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر مولانا خلیل الرحمٰن صاحب نے اپنی اور اپنے طلبائےکرام کی حاضری کی یقین دہانی کرائی۔(محمد عمر عطاری مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ داران نے گوجرانوالہ میں جامعہ نصرت الاسلام کے مہتمم مولانا مفتی شعبان قادری صاحب سے ملاقات کی اور دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت 25 اگست بروز منگل کو مفتی مقصود احمد اسد صاحب (صدر مدرس جامعہ مظہرالعلوم سلطانی دربار عالیہ حضرت سخی سلطان عبدالحکیم) نے  مدرسۃالمدینہ آن لائن، جامعۃالمدینہ آن لائن برانچ فیضان اولیاء ملتان کا وزٹ کیا۔ مجلس رابطہ بالعلماء کے ملتان ریجن ذمہ دار اور خانیوال کابینہ کے رکن کابینہ نے ان کا استقبال کیا اور ان کو مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔ رکن کابینہ نے انہیں المدینۃالعلمیہ اور مکتبۃالمدینہ العربیہ کی درسی کتب اور عربی کتب کی فہرست پیش کی۔مفتی صاحب نے وزٹ کے اختتام پر مدنی چینل کو تاثرات بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے ماہرِ  علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری کے ہمراہ جامعہ مجددیہ بحر العلوم کنری سامارو ضلع عمر کوٹ کے مہتمم مولانا مفتی غلام رسول گجو صاحب سے ملاقات کی اور علم التوقیت اور سمت قبلہ کے حوالے سے تعارف پیش کیا اور طلبائے کرام کے درمیان علم التوقیت کی اہمیت پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور مجلس توقیت کے تحت شعبان المعظم میں ہونے والے 10روزہ علم التوقیت کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے ماہرِ  علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری کے ہمراہ دار العلوم احسن البرکات حیدرآباد کے مولانا مفتی حماد برکاتی صاحب سے ملاقات کی اور علم التوقیت اور سمت قبلہ کے حوالے سے تعارف پیش کرتے ہوئے علمِ توقیت کے حوالے سے مفتی صاحب سے بڑی دلچسپ گفتگو تفصیل سے کی۔ مفتی صاحب نے بانی دعوتِ اسلامی اور دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران کےلئے دعا بھی کی۔(رپورٹ: محمد محب عطاری مدنی، مجلسِ رابطہ بالعلما) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران نے ماہرِ  علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری کے ہمراہ دار العلوم جامعہ مہریہ حیدرآباد کے مہتمم مولانا طاہر محمود اعوان صاحب سے ملاقات کی اور علم التوقیت اور سمتِ قبلہ کے حوالے سے تعارف پیش کیا جس کو سن کر مولانا صاحب نے بہت خوشی کا اظہار فرمایا جبکہ ذمّہ داران نے مولانا صاحب کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد محب عطاری مدنی، مجلسِ رابطہ بالعلما) 


جڑانوالہ ضلع فیصل آباد میں واقع جامعۃ الشریعہ  میں مدرسین اور طلبہ کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ زون نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”صلح کرنے کے فضائل“ پڑھ کر سنایا اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔(رپورٹ:محمد عمر فاروق مدنی، رکن زون فیصل آباد)


مجلس  رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے گوجرہ میں واقع عاشقانِ رسول کے جامعہ چراغیہ کے سینئر مدرّس و مفتی محمد الیاس نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کرتے ہوئے مفتی صاحب کو” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفہ میں پیش کیا۔ (رپورٹ:محمد عمر فاروق مدنی، رکن زون فیصل آباد)


گوجرانوالہ  میں قائم اہلِ سنّت کی دینی درسگاہ جامعہ ریاض المدینہ اٹاوہ میں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعہ کے مہتمم،اساتذۂ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔ نگرانِ زون گوجرانوالہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا،جامعہ کے مہتمم مولانا رمضان اویسی صاحب نے نگران زون کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔ (رپورٹر: محمد مبشر عطاری مدنی مجلس رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ زون)