دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ داران نےفیصل آباد زون میں جامعہ نور الاسلام فیصل آباد  کے مہتمم مولاناپیر مقصود احمد مدنی صاحب سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے اہم شعبہ جات کا تعارف پیش۔پیر صاحب نے دعوتِ اسلامی اور امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکو خصوصی دعا ؤں سے نوازا۔ (رپورٹ: رکنِ زون عمر فاروق عطاری) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ صاحبزادہ ابوالخیر مولانا زبیر صاحب(مہتمم جامعہ رکن الاسلام) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی ۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے حضرت کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”تفسیرِ صراطُ الجنان “ بھی تحفے میں دی۔


گزشتہ دنوں مجلس رابطہ باالعلماء کے تحت حافظ آباد شہر میں قائم عاشقانِ رسول کا جامعہ سلطانیہ منظورالاسلام  میں اجتماع منعقد کیا گیا جس میں جامعہ کے طلبائے کرام نے شر کت کی۔ مجلس رابطہ بالعلماء کے رکنِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔اجتماع کے اختتام پر طلبہ اور اساتذۂ کرام نے دعوت اسلامی کے دینی خدمات کو خوب سراہا۔


آج بروز پیر 16 ستمبر 2019ء کو عاشقان رسول کے جامعہ شیخ الحدیث کے مفتی صاحب و استاد الحدیث مفتی محمد احسان اللہ قادری نے گوجرانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کی آمد ہوئی۔ مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون و ناظم جامعۃ المدینہ نے مفتی صاحب کا استقبال کیا اور انہیں جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا۔ مفتی صاحب نے دورۂ حدیث شریف کے طلبہ کرام میں بیان بھی کیا۔ اپنے دورے کے اختتام پر مفتی صاحب نے امیراہل سنت کو دین کا کام اس عظیم الشان انداز پر کرنے پر مبارکباد پیش کی اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیئے۔ (رپورٹ:محمد مبشر مدنی، مجلس رابطہ باالعلماء گوجرانوالہ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ملتان میں نگرانِ مجلس نے رکنِ ریجن اور رکنِ زون کے ہمراہ حضرت مولانا مفتی ہدایت اللہ پسروری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور صاحب مزارکے بیٹے اور جامعہ ہدایت القراٰن کے مہتمم مولانا عثمان پسروری صاحب سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔


مصنفِ کُتُب حضرت علامہ مولانا محمد نواز چیمہ نقشبندی چشتی صاحب  (خطیب جامعہ مسجد نور حیات گکھڑ ضلع گوجرانوالہ) اور حضرت مولانا عطاء محمد قادری صاحب (خطیب جامعہ مسجد پٹھانوالی وزیر آباد) نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں وزٹ فرمایا۔مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے ان علما کا استقبال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ذمہ داران نے علما کو مکتبۃ المدینہ کی تصانیف مختصر فتاوی جات اور ماہنامہ فیضان مدینہ بھی پیش کیا۔ دونوں علما نے دعوت اسلامی کی ترقی کیلئے دعا بھی فرمائی۔


مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے استاذ الحفاظ  مولانا قاری افتخار الحسن نقشبندی صاحب (پرنسپل مدرسہ یعقوبیہ آستانہ عالیہ ہیبت پور شریف ضلع نارووال ) سے ان کے مدرسے میں جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز کے وزٹ کی دعوت دی۔ قاری افتخار الحسن نقشبندی صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعا بھی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت 11 ستمبر2019ء کو نگران مجلس اور ملتان ریجن ذمّہ دارنے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ فورٹ عباس بہاولپور زون میں واقع جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مفتی محمد شہزاد حسین صاحب سے ملاقات کی اوردعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے مولانا صاحب کوماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت 11 ستمبر2019ء کو نگران مجلس اور ملتان ریجن ذمّہ دارنے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ فورٹ عباس بہاولپور زون میں واقع جامعہ مظہر العلوم کے مہتمم و صدرمدرس مولانا استاذالقراء قاری محمد اسحاق صاحب سے ملاقات کی اوردعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے مولانا صاحب کوماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت 11 ستمبر 2019ءکو نگران مجلس اور ملتان ریجن کے ذمّہ داران نے فورٹ عباس بہاولپور زون میں واقع جامعہ کے مہتمم و صدرمدرس و خطیب فورٹ عباس مفتی محمد خالد چشتی گولڑوی صاحب سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مولانا صاحب کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءکےتحت جامعہ غوثیہ گلشن مصطفٰے فتویرہ شریف بہاولنگرمیں طلبائے کرام کواصلاح ِاعمال کورس کروایا گیا۔ نگران ِمجلس نے ملتان ریجن کے ذمّہ داراسلامی بھائی کےہمراہ مبارکباد دینے کےلئےجامعہ میں حاضری دی اور جامعہ کے ناظم اعلٰی مولانا مقصودالحسن توگیروی صاحب سے ملاقات کی۔طلبائے کرام کےکورس مکمل ہونے پر مولانا صاحب نے نہایت خوشی کا اظہار فرمایااور دعاؤں سے نوازاور باقاعدگی کےساتھ اپنے طلبہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءکے نگران ِمجلس نے ملتان ریجن کے ذمّہ دار کےہمراہ مولانا عبدالعزیز توگیروی صاحب سے ان کے جامعہ عربیہ اسلامیہ کمال العلوم توگیرہ شریف بہاولنگرمیں حاضر ہوکر ملاقات کی اور انہیں اپنے جامعہ کے طلبائے کرام کواصلاح ِاعمال کورس کروانے پر مبارک باد پیش کی۔مولانا عبدالعزیز صاحب نے طلبہ کے کورس مکمل ہونے پر نہایت خوشی کا اظہار کیااور دعاؤں سے نوازا۔ ذمّہ داران نے جامعہ میں موجود مزار شریف پر حاضری بھی دی۔