پاکپتن زون میں مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نےمفتی محمد نواز نوری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ” فیضان بہاؤالدین زکریا ملتانی“تحفے میں دیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی درخواست کی۔(محمد عمر فاروق مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے پاکپتن زون کے جامعہ حنفیہ فریدیہ بصیرپور کا دورہ کیا جہاں مہتمم و شیخ الحدیث والتفسیر،شہزادۂ فقیہِ اعظم مفتی محمد محب اللہ نوری صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کے لئے مزید عروج و ترقی کی دعائیں کی اور دعوتِ اسلامی سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔ ذمّہ داران نے جامعہ کے دیگر مدرسین مفتی محمد نواز نوری صاحب اور مفتی محمد چشتی صاحب سے بھی ملاقاتیں کیں۔(محمد عمر فاروق مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےضلع قصور پتوکی میں واقع جامع مسجد اویسیہ غوثیہ کے امام مولانا حافظ محمدعابد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لانے کی درخواست کی۔ (محمد عمر فاروق مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے پتوکی ضلع قصور میں واقع  دارالعلوم غوثیہ کے مدرس مولانا وحید الزمان نوری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد آنے کی دعوت دی۔(محمد عمر فاروق مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءکے ذمّہ داران نے پتوکی ضلع قصور میں مولانا مفتی محمد افضل نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں دیا۔مفتی صاحب نے اپنی لکھی ہوئی 4کتب رکنِ زون کو تحفے میں دی اور دعوتِ اسلامی کو دعاؤں سے نوازا۔(محمد عمر فاروق مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


مجلس علم توقیت و فلکیات اور مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران  نے مدرسہ فیض محمدیہ گڑھی خیرو کےمہتمم علامہ مفتی فضل محمد جمالی صاحب سے ان کے مدرسے جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور بالخصوص مجلس المدینۃ العلمیہ اور مجلس توقیت کا تعارف پیش کیا ۔مفتی فضل صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کو اپنی دعاؤں سے نوازا اور شعبان المعظم 1441ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی ہونے والے توقیت کورس میں اپنے مدرسے کے طلبہ کو بھیجنےکی یقین دہانی کرائی۔


دعوت ِاسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء  کے ریجن ذمّہ دار اور ماہرِ علم توقیت مولانا وسیم عطاری صاحب نے جامعہ قادریہ نوشیرو فیروزکے مہتمم مولانا مفتی اسمعیل سکندری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور بالخصوص مجلس المدینۃ العلمیہ اور مجلس توقیت کا تعارف پیش کیا جس کو مفتی صاحب نے خوب سراہااور دعوتِ اسلامی کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ذمّہ داران نے مفتی صاحب کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت بھی پیش کی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاءکے تحت 10اکتوبر 2019ء کو راجستھان میں مفتی اعظم راجستھان علامہ محمد اشفاق حسین نعیمی اجملی رحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر چار مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ ہوا ، مزار شریف پر مکتبۃ المدینہ کا مدنی بستہ بھی لگایا گیا اور مدنی حلقے بھی لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوت اسلامی نے زائرین کو حاضریِ مزار کے آداب سیکھائے۔

مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے مفتی اعظم راجستھان کے الجامعۃ الاسحاقیہ کا دورہ کیا اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں رسائل تحفے میں پیش کئے۔ذمّہ داران نے حفاظ،قراءاور فضلاء کی بارگاہ میں بہارِ شریعت ، صراط الجنان اور مختلف کتابیں بھی پیش کیں۔علمائے کرام نے ان ساری خدمات کو دیکھ کر دعوت اسلامی کو خوب سراہا اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں بھی کی۔


مجلس رابطہ بالعلماء  کے ذمّہ داران نے ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری کے ہمراہ پیر جو گوٹھ سندھ میں واقع جامعہ راشدیہ کا وزٹ کیا اور جامعہ میں موجود علمائے کرام اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبان المعظم1441ھ کو ہونے والے علم التوقیت کورس میں شرکت کرنے کی درخواست کی جس پر علما و طلبۂ کرام نے شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔(رپورٹ:محمد محب عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےکراچی کے علاقے  کورنگی میں نگرانِ کابینہ کے ہمراہ مولانا محمد عارف رضا قادری صاحب سے ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کاتعزیتی پیغام سنایا جس پر عارف قادری صاحب نے امیر اہلِ سنت اور اسلامی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔نگرانِ کابینہ نے مولاناصاحب کو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری ، مجلس امامت کورس)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رجانہ  ضلع دارالسلام ٹوبہ میں جامعہ رضویہ کے طلبائے کرام کی آمد ہوئی ڈویژن نگران نے طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایااور شرکاکی تربیت کی، اختتام پر طلبائے کرام کے لئے خیر خواہی کااہتمام بھی کیا گیا۔


مجلس رابطہ بالعلماءکے ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس رابطہ بالعلماء کے ہمراہ کمشنر ملتان،ایڈیشنل کمشنراور ڈائریکٹر سے ملاقات کی  اور انہیں دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان آنے کی دعوت دی۔(محمد افضل عطاری مدنی، نگرانِ مجلس رابطہ بالعلماء)