
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے رکنِ زون نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کے ہمراہ فیصل آباد کی جامع مسجد گٹ والا کے
امام و خطیب مولانا سید رحمت اللہ شاہ صاحب ملاقات کی اور انہیں25صفر المظفر 1441ھ
کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ اور فیضان
داتا علی ہجویری رسالہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: عمر فاروق مدنی: رکنِ
زون مجلس رابطہ بالعلماء)

دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ
داران نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کے ہمراہ فیصل آباد کی جامع مسجد رفیق الحرمین کے امام مولانا محمد گل خان
قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں 25صفر المظفر 1441ھ کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیں کی
۔(رپورٹ:
عمر فاروق مدنی: رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)

دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےریجن
ذمّہ دارنے میرپور کشمیر کے جامعہ گلزار حبیب
کے مہتمم چوہدری معصوم نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔(رپورٹ: محمد
ظہیر حنبلی، ذمّہ دارمجلس رابطہ بالعلماء )

دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ
داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ کراچی کے دارالعلوم امجدیہ کے شیخ الحدیث مفتی
اسماعیل ضیائی صاحب اور دارالعلوم کے مہتمم مولانا ریحان امجدی صاحب کے علاوہ
دیگر اساتذۂ کرام سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مفتی
وقارالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری بھی دی۔

دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ
داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ مفتی رفیق حسنی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں
پیش کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے
نگرانِ مجلس کے ہمراہ کراچی میں اہلِ سنت
کی دینی درس گاہ دارالعلوم نعیمیہ میں
حاضری دی ۔جہاں رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی
منیب الرحمٰن صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات
کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش
کیا ۔منیب الرحمٰن صاحب نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اوردعوت اسلامی کو دعائیں کیں۔

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں خواجہ محمد لعل
نقشبندی صاحب (خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ موہری شریف) کی آمد ہوئی۔ ذمّہ داران نے ان کوخوش آمدید کہتے ہوئے المدینہ لائبریری اورمدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ
کروایا۔محمد لعل نقشبندی صاحب نے امیر اہل
سنّتدَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاور دعوت اسلامی کے لئے دعائے کیں ۔ ذمّہ داران نےمہمان
کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(محمد عمر فاروق
مدنی،رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)

مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمّہ
دار نے رکنِ مجلس اور نگرانِ زون کے ہمراہ
جامعہ قادریہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں حاضری دی ۔جہاں انہوں نے مولانا مفتی محمد
طاہر رضا نوری صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے حوالے سے تفصیلی
بریفنگ دی۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے طاہر
نوری صاحب کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(محمد عمر فاروق مدنی،رکنِ زون
مجلس رابطہ بالعلماء)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء اورجامعۃ المدینہ کے اراکینِ زون
نے جامعۃ المدینہ کے سینئر مدرسین کے
ہمراہ فیصل آباد کےجامعہ شیخ الحدیث منظر
الاسلام کےمہتمم مولانا مفتی محمد باغ علی رضوی صاحب سے ملاقات کی ۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کاتعارف
کیا اور جامعۃالمدینہ سے فارغ التحصیل
ہونے والے طلبائے کرام کے اعزاز میں25صفر المظفر1441ھ کو ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء اورجامعۃ المدینہ کے اراکینِ زون
نے جامعۃ المدینہ کے سینئر مدرسین کے
ہمراہ فیصل آباد کے جامعہ ادارہ خدمت میں
مولانا مفتی محمد مرتضیٰ عطائی صاحب سے ملاقات کی۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور جامعۃالمدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے
کرام کے اعزاز میں25صفر المظفر1441ھ کو ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

21اکتوبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے
متعلق مدنی نکات دیئے۔ (محمد فیضان عطاری، مجلس امامت کورس)

گوجرانولہ زون کے جامعہ شیخ
الحدیث کے مہتمم مولانا خلیل الرحمٰن نقشبندی
صاحب سے مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ملاقات کی۔ذمّہ داران نے مولانا
صاحب کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
اور جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کے اعزاز میں 25صفر
المظفر1441ھ کو ہونے والے دستار ِفضیلت اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ مولانا صاحب نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے دستار ِفضیلت
اجتماع میں آنے کی یقین دہانی کرائی۔