
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء اورجامعۃ المدینہ کے اراکینِ زون
نے جامعۃ المدینہ کے سینئر مدرسین کے
ہمراہ فیصل آباد کے جامعہ ادارہ خدمت میں
مولانا مفتی محمد مرتضیٰ عطائی صاحب سے ملاقات کی۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور جامعۃالمدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے
کرام کے اعزاز میں25صفر المظفر1441ھ کو ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

21اکتوبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے
متعلق مدنی نکات دیئے۔ (محمد فیضان عطاری، مجلس امامت کورس)

گوجرانولہ زون کے جامعہ شیخ
الحدیث کے مہتمم مولانا خلیل الرحمٰن نقشبندی
صاحب سے مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ملاقات کی۔ذمّہ داران نے مولانا
صاحب کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
اور جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کے اعزاز میں 25صفر
المظفر1441ھ کو ہونے والے دستار ِفضیلت اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ مولانا صاحب نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے دستار ِفضیلت
اجتماع میں آنے کی یقین دہانی کرائی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء
کے ذمّہ داران نے گوجرانولہ زون میں جامعہ فاروقیہ کا دورہ کیا۔ذمّہ داران نے مولانا
ابو بکر صدیق رضوی صاحب سے ملاقات کی اورانہیں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف
پیش کیا۔ذمّہ داران نے جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کے
اعزاز میں 25صفر المظفر1441ھ کو ہونے والے دستار ِفضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش
کی۔

مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ
داران نے گوجرانولہ زون کے جامعہ رحمانیہ رضویہ کھکڑ میں پیر اجمل قادری صاحب (مبلغ اسلام) سے ملاقات کی۔ذمّہ داران نے
مولانا صاحب کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم
کی اور جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کے اعزاز میں 25صفر
المظفر1441ھ کو ہونے والے دستار ِفضیلت اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء کے ذمّہ داران نے گوجرانولہ زون میں جامعہ مدینۃ العلم کا دورہ کیا۔ جہاں
مفتی احسان اللہ قادری صاحب اور جامعہ کے ناظم صاحب سے ملاقات کی
اورانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ ذمّہ
داران نےانہیں25صفر المظفر1441ھ کو ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت پیش کی ۔مولانا صاحبان نے اجتماع پاک میں آنے کی نیت بھی کی۔

مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ
داران نے گوجرانولہ زون کے جامعہ قادریہ میں مفتی ظریف القادری صاحب سے ملاقات کی۔ذمّہ داران
نے مولانا صاحب کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات
فراہم کی اور جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کے اعزاز میں 25صفر
المظفر1441ھ کو ہونے والے دستار ِفضیلت اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔مولانا صاحب نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے اجتماع پاک میں آنے کی یقین دہانی کرائی۔

مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ
داران نےمولانا نذیر سعیدی صاحب (خطیب وامام خضریٰ مسجد ہوم اسٹیٹ ہال) سے ملاقات کی۔ ذمّہ دار
اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور 25صفر المظفر1441ھ کو
جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کی دستار ِفضیلت اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی۔مولانا نذیر
سعیدی صاحب نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے اجتماع پاک میں آنے کی یقین دہانی کرائی۔(محمد محب عطاری، مجلس
رابطہ بالعلماء)

دعوت اسلامی کی مجلس
رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے بدین کے مدرسہ مظہرالعلوم کا دورہ کیا۔ ذمّہ
داران نے جامعہ کے مہتمم و اساتذۂ کرام سے ملاقات کی اور دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(محمد محب عطاری، مجلس
رابطہ بالعلماء)

دعوت اسلامی کی مجلس
رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے بدین کے جامعہ صبغۃالعلوم محمدیہ مجددیہ کا دورہ کیا۔ذمّہ داران نے جامعہ کے مہتمم اور اساتذۂ کرام سے ملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ذمّہ داران نے اساتذۂ اور طلبائے کرام کو ہفتہ وار
اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(محمد محب عطاری، مجلس رابطہ
بالعلماء)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء کے ریجن اور زون سطح کے ذمّہ
داران نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جاتلاں کشمیر کے جامعہ رضویہ قاسم العلوم کا دورہ کیا۔ ذمّہ داران نے جامعہ کے مہتمم مولانا
ریاض احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی
اور دعوت اسلامی کی درسی کتب کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔ذمّہ داران نے
جامعہ کے طلبائے کرام کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانےپرمولاناصاحب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس
رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں علمائے کرام سے
ملاقاتیں کیں۔ذمّہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات
کے متعلق آگاہی فراہم کی اور عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ذمّہ داران نے علمائے کرام کو مکتبۃ
المدینہ کا رسالہ” فیضان داتا علی ہجویری“تحفے میں پیش کیا۔ملاقات کرنے والے چند
علمائے کرام کے نام یہ ہیں : پیر سید سعیدالحسن شاہ صاحب( وزیر اوقاف پنجاب)، مولانا عبدالتواب صدیقی صاحب( شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ)، مولانا خضرالسلام نقشبندی
صاحب (علماء
مجلس جامعہ نظامیہ پاکستان)، مولانا عمران الحسن فاروقی صاحب (علماء مجلس جامعہ نظامیہ پاکستان)،
مولانا انعام اللہ اشرفی صاحب،قاری غلام فرید الحسنی صاحب
(مدرس جامعہ
ہجویریہ)، مختار
احمد درانی صاحب ، قاری زوار حسین نعیمی صاحب
، مولانا حبیب رضوی صاحب ، مولانا فیصل جماعتی صاحب(امام داتا دربار)