
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران کی کلاسکے کامونکی کابینہ کے جامعہ ترتیل القرآن میں حاضری ہوئی جہاں ذمہ داران نے مہتمم جامعہ مولانا عظیم مجددی
صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ذمہ داران نے مہتمم صاحب کو بتایا کہ دعوتِ
اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو مغرب کی نماز کے بعد ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جاتا ہے
جس میں سینکڑوں اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں، اس اجتماعِ پاک میں جامعہ ترتیل
القرآن کے طلبہ کو بھی شرکت کروائی جائے تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ ذمہ دار
اسلامی بھائی نے مولانا عظیم مجددی صاحب کو
فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماءکے رکنِ زون نے ڈویژن نگران کے ہمراہ پاکپتن زون میں مرکزی دارالعلوم غوثیہ
حویلی لکھا کادورہ کیا اور دارالعلوم کے مدرس
مولانا صاحبزادہ شاہد نوری صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر مولانا صاحب نے دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا اور دعاؤں سے بھی نوازا۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران
نے مولانا صاحب کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ
تحفے میں پیش کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء کے تحت فیصل آباد کے جامعہ قادریہ رضویہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ زون نے طلبۂ کرام
کے درمیان سنّتوں بھرے بیانات کئےاورمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے کورسز کے
حوالے سے بریفنگ دی اور شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ روہیلانوالی میں علامہ ارشد سعید شاہ کاظمی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی
آمد ہوئی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ
داران نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ اور جامعۃالمدینہ کا دورہ کروایا۔شاہ صاحب نے
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کوخوب سراہااور دعاؤں سے نوازا۔

مجلس رابطہ
بالعلماء کے ریجن ذمّہ دار اور رکنِ زون نے پاکپتن زون میں دارالعلوم جامعہ کریمیہ تعلیم القراٰن اٹاری شریف
منڈی احمد آباد کا دورہ کیا اور جامعہ کے مہتمم مولانا مفتی محمد غلام جیلانی نوری صاحب سے ملاقات کی اوردعوتِ
اسلامی کے اہم شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کی مختلف
کتب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش
کی۔

14اکتوبر
2019ء کومجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمّہ دار اور رکنِ زون نے احمد آباد کے مرکزی
دارالعلوم حاجی چاند منڈی کا دورہ کیا اور مولانا محمد اسلم نقشبندی صاحب سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت ِاسلامی کے اہم شعبہ جات کے بارے میں
تفصیلی تعارف پیش کیا۔بعد ازاں ریجن ذمّہ دار نے مولانا صاحب کو رسالہ” فیضان بہاءالدین
زکریا ملتانی“ تحفے میں پیش کیا۔

غلام جیلانی نقشبندی صاحب سے ملاقات

دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران نے لاہور
میں جامعہ رضویہ کا دورہ کیااور جامعہ کے مدرسین اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری
دینی خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش دی۔

دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے مولاناغلام سیالوی صاحب سے ملاقات
کی اور ایکسڈنٹ سے زخمی ہونے پر ان سے
عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

دعوت اسلامی
کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں مولانا رفاقت نقشبندی صاحب کی آمد ہوئی ۔ رکنِ زون مجلس رابطہ باالعلماء
نےانہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کو دورہ کروایا
۔مولانا صاحب نےدعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازاں
۔رکنِ زون نے مولانا صاحب کوعرس اعلی حضرت
رحمۃ اللہ علیہ پر ہونے والے دستارِ فضیلت کی دعوت پیش کی۔

مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے کامونکی کے علاقے کلاسکے میں جامعہ
ترتیل القراٰن کے مہتمم مولانا عظیم مجددی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش دی ۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے لاہور میں جامعہ
ہجویریہ کے پرنسپل مولانا بدرالزمان قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری
دینی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے انہیں مکتبۃ
المدینہ کا شائع کردہ رسالہ ”فیضانِ داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ“تحفے
میں پیش کی۔