دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن  اور زون سطح کے ذمّہ داران نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جاتلاں کشمیر کے جامعہ رضویہ قاسم العلوم کا دورہ کیا۔ ذمّہ داران نے جامعہ کے مہتمم مولانا ریاض احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی درسی کتب کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔ذمّہ داران نے جامعہ کے طلبائے کرام کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانےپرمولاناصاحب کا شکریہ بھی ادا کیا۔