پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ذمّہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق آگاہی  فراہم کی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ذمّہ داران نے علمائے کرام کو مکتبۃ المدینہ کا رسالہ” فیضان داتا علی ہجویری“تحفے میں پیش کیا۔ملاقات کرنے والے چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں : پیر سید سعیدالحسن شاہ صاحب( وزیر اوقاف پنجاب)، مولانا عبدالتواب صدیقی صاحب( شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ)، مولانا خضرالسلام نقشبندی صاحب (علماء مجلس جامعہ نظامیہ پاکستان)، مولانا عمران الحسن فاروقی صاحب (علماء مجلس جامعہ نظامیہ پاکستان)، مولانا انعام اللہ اشرفی صاحب،قاری غلام فرید الحسنی صاحب (مدرس جامعہ ہجویریہ)، مختار احمد درانی صاحب ، قاری زوار حسین نعیمی صاحب ، مولانا حبیب رضوی صاحب ، مولانا فیصل جماعتی صاحب(امام داتا دربار)