دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءاور مجلس مزارات اولیاء کے تحت ضلع گجرات میں  حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی بدایونی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پرذمّہ داران نے مدرسۃ المدینہ کے طلبائے کرام کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور قراٰن خوانی اور فاتحہ کا سلسلہ ہوا۔ بعد ازاں ذمّہ داران نے جانشین حکیم الامت مفتی عبدالقادر خان نعیمی بدایونی سے ملاقات کی اور مفتی صاحب نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کا سلسلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دعائیں دی۔(رپورٹ: محمد ظہیر حنبلی، ذمّہ دارمجلس رابطہ بالعلماء )


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  ركنِ زون نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کے ہمراہ فیصل آباد كے دارالعلوم مصطفائی رضوی میں حاضری دی۔جہاں انہوں نے مفتی محمد یوسف نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور 25صفر المظفر 1441ھ کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ: عمر فاروق مدنی: رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءاور مجلس مزارات اولیاء کے ذمّہ داران نے  ہند کے شہر بریلی شریف میں واقع امام احمد رضا اکیڈمی کے بانی مفتی محمد حنیف خان رضوی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ محمد حنیف خان رضوی صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور دعائیں بھی کیں۔(رپورٹ:نصب العین عطاری، مجلس مزارات اورلیاء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  ذمّہ داران نے فیصل آباد سردارآباد کے دارالعلوم امینیہ رضویہ میں حاضری دی ۔جہاں انہوں نے دارالعلوم کے ناظم اعلی مولانا اکرم رضوی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں 25صفر المظفر 1441ھ کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے فیضان داتا علی ہجویری رسالہ تحفے میں پیش کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  ذمّہ داران نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کے ہمراہ علامہ عطا محمد بندیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد مفتی محمد کریم بخش عطائی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں25صفر المظفر 1441ھ کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کے مزید عروج کے لئے دعا بھی فرمائی۔ (رپورٹ: عمر فاروق مدنی: رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  ذمّہ داران نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کے ہمراہ مولانا حاجی اسد اقبال صاحب (M.P.A)سے ملاقات کی اور انہیں25صفر المظفر 1441ھ کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: عمر فاروق مدنی: رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے رکنِ زون نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام  کے ہمراہ فیصل آباد کی جامع مسجد گٹ والا کے امام و خطیب مولانا سید رحمت اللہ شاہ صاحب ملاقات کی اور انہیں25صفر المظفر 1441ھ کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ اور فیضان داتا علی ہجویری رسالہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: عمر فاروق مدنی: رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  ذمّہ داران نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کے ہمراہ فیصل آباد کی جامع مسجد رفیق الحرمین کے امام مولانا محمد گل خان قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں 25صفر المظفر 1441ھ کو ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیں کی ۔(رپورٹ: عمر فاروق مدنی: رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےریجن  ذمّہ دارنے میرپور کشمیر کے جامعہ گلزار حبیب کے مہتمم چوہدری معصوم نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا ۔(رپورٹ: محمد ظہیر حنبلی، ذمّہ دارمجلس رابطہ بالعلماء )


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  بالعلماء کے ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ کراچی کے دارالعلوم امجدیہ کے شیخ الحدیث مفتی اسماعیل ضیائی صاحب اور دارالعلوم کے مہتمم مولانا ریحان امجدی صاحب کے علاوہ دیگر اساتذۂ کرام سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مفتی وقارالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری بھی دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  بالعلماء کے ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ مفتی رفیق حسنی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ  کراچی میں اہلِ سنت کی دینی درس گاہ دارالعلوم نعیمیہ میں حاضری دی ۔جہاں رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمٰن صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔منیب الرحمٰن صاحب نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اوردعوت اسلامی کو دعائیں کیں۔