دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء اور مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت منڈی بہاؤالدین کے علاقے مانگٹ شریف میں محبوب الاولیاء حضرت پیر محمد عبدالجلیل علی احمد رضارحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کا سلسلہ کیا اور مزار شریف پر حاضری دی جبکہ مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمّہ دار اور مجلس مزارات اولیاء کے زون ذمہ دار نے سجادہ نشین محمد عمار سعید حسنات رضا صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ عمار سعید حسنات رضا صاحب نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔


دعوت اسلامی کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مختلف  شخصیات کی آمد ہوئی۔ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےفیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا اور ماہ ربیع الاوّل 1441ھ میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔چند شخصیات کے نام یہ ہے:چیف وہیب (MNA) ، ملک محمد عامر (سابق MNA) ، ملک عبدالغفار ڈوگر ، ملک عاشق علی شجرا۔ (رپورٹ:محمد سلیم بلالی عطاری، مجلس رابطہ باالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کےتحت حیدر آباد کے برانچ میں لاہور سے آئے ہوئے مولانا مفتی طاہر تبسم قادری صاحب کی آمد ہوئی۔ ذمہ داران نےانہیں خوش آمدید کہا اور مدرسۃالمدینہ آن لائن کا وزٹ کرواتے ہوئے  ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب فیضانِ نماز تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےریجن ذمہ دار اور رکنِ زون نے فیصل آباد میں مولانا سید بشیر حسین شاہ صاحب سے ملاقات اور انہیں  دعوت اسلامی کے اہم شعبہ جات کے متعلق تفصیلی تعارف پیش کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر مولانا صاحب نے مدنی مرکز آنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے فیصل آباد میں واقع جامعہ رضویہ مظہرالاسلام کے سینئر مدرس مولانا محمد عبدالقدیر رضوی صاحب سے ملاقات کی اور  انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ذمّہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے فیصل آباد کی جامع مسجد مدنی میں مولانا مفتی عبدالرؤف چشتی صاحب سے ملاقات کی  اور انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔ذمّہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ملتان زون میں جامعہ عربیہ انوارالعلوم کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان کے وزٹ کی دعوت دی۔چند علمائے کرام  کے نام یہ ہیں :٭ مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب ٭ مفتی غفران محمود سیالوی صاحب ٭ مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب ٭ مفتی حامد سرفراز رضوی صاحب ٭ سید مظہر سعید کاظمی شاہ صاحب ٭ پیر ریاض شاہ صاحب ٭ سید حامد سعید کاظمی شاہ صاحب ٭ سید طاہر سعید کاظمی شاہ صاحب ٭ سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ہند کے شہر بنگلور میں حضرت  توکل مستان سہروردی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر حاضری دی اور قریبی مسجد میں مدنی حلقے لگائے جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حاضریِ مزار کے آداب سکھائے۔ اجتماع کے اختتام پر لنگر رسائل کا سلسلہ بھی ہوا ۔(رپورٹ:صدام حسین عمادی، مجلس رابطہ بالعلماء)


23اکتوبر 2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  ركنِ زون نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کے ہمراہ فیصل آباد كے جامعہ قادریہ رضویہ میں حاضری دی۔جہاں انہوں نے تخصص فی الفقہ کے استاد محترم مولانا ڈاکٹر اعجاز قادری صاحب سے ملاقات کی اورمکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔ (رپورٹ: عمر فاروق مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ركنِ زون نے فیصل آباد كے جامعہ رضویہ میں قائم دارالافتاء اہلِ سنّت کے مولانا مفتی محمد رحمت اللہ رضوی صاحب سے ملاقات کی اوردعوت اسلامی اور اس کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ: عمر فاروق مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


23اکتوبر 2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے  ركنِ زون نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام کے ہمراہ فیصل آباد كے جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان میں حاضری دی۔جہاں انہوں نے شیخ الحدیث مولانا سعید قمر سیالوی صاحب سے ملاقات کی اورمکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ: عمر فاروق مدنی،رکنِ زون مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء  کےذمّہ داران نے سیال شریف میں ظفر سیالوی صاحب اور اظہر عباس سیالوی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل تحفے میں دیئے۔