دعوت اسلامی کی مجلس  رابطہ بالعلماءکے تحت ذمہ داران نے پچھلے دنوں فیصل آباد میں مولانا فیض نقشبندی صاحب سے ملاقات اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے شعبہ عربی کتب کے حوالے سے بریفنگ پیش کی۔ ذمہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبہ المدینہ کے چند رسائل تحفے میں دئیے۔


دعوت اسلامی کی مجلس  رابطہ بالعلماءکے تحت ذمہ داران نے سیالکوٹ میں رکن کابینہ کے ہمراہ مولانا حامد رضا محسن صاحب (مہتمم جامعہ دو دروازہ سیالکوٹ سابق وزیر مذہبی امور کشمیر ) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔ ذمہ داران نے انہیں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف”فیضانِ نماز“ تحفے میں پیش کی۔


مہتمم دارالعلوم غوثیہ منظرِ اسلام (واہ کینٹ)مفتی محمد عبدالسلام قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبذریعہ خط دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی محبتوں کا اظہار فرمایا جس کا مضمون پیشِ خدمت ہے:

جملہ اراکینِ مجلس جامعۃالمدینہ باب المدینہ کراچی و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی خدمت میں

السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ

مَا شَآءَ اللّٰہ اس سال دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ سے 750 طلبہ کرام کی درسِ نظامی کی تکمیل اور 25 صفر المظفر1441ھ کو دستارِ فضیلت پرفقیر کی طرف سےمبارکباد پیش کی جاتی ہے۔یقیناً دعوتِ اسلامی کے جملہ شعبہ جات میں جامعات المدینہ ایک اہم ترین شعبہ ہےجو ملک و بیرونِ ملک کامیابیوں کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ بطفیلِ رسولِ کریمﷺ آپ کی ان جملہ کاوشوں کو قبول فرمائےآمین۔

انہی 750 طلباء حاملینِ دستارِفضیلت میں ابنی العزیز ابو معاویہ محمد ضیاءالسلام مدنی عطاری بھی شامل ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دعوتِ اسلامی کے ماحول میں مسلکِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ کے عین مطابق خدمتِ دین متین کی توفیق ارزانی فرمائے۔آمین بجاہ سیدالمرسلین علیہ التحیۃ و التسلیم

العبد محمد عبدالسلام قادری رضوی عطاری واہ کینٹ


12نومبر پروز پیرکو حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم نقشبندی برکاتی کشمیری صاحب  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شہدادپور ڈویژن میں جامعۃالمدینہ کا دورہ کیا۔جامعہ کے ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور جامعہ کے نصاب کے متعلق آگاہی دی ۔جس پر انہوں نےاپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئےامیراہلسنت اور دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے مفتی ابراہیم  قادری صاحب ( سکھر) سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا جسے انہوں نے خوب سراہا اور دعاؤں سےنوازا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ملتان ریجن ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ دار ڈیرہ غازی خان زون نے مولانا حافظ سلطان محمود نقشبندی مہتمم جامعہ نورالہدی دری ڈھولے والی اور حضرت مولانا پیر عبدالسلام نقشبندی زیب آستانہ عالیہ لاڈن شریف ڈیرہ غازیخان سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور سلطان محمود صاحب کے والد گرامی حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب بانی جامعہ نور الہدی کے انتقال پرتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے تحت 8نومبر 2019ء کوحیدر آباد میں ایک جرنلسٹ یونین کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نےشرکت کی۔رکنِ مجلس نشرو اشاعت نے   سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔اجتماع کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد اسرار حسین عطاری، مجلس نشرواشاعت)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےریجن ذمّہ دارنےقمر سیالوی روڈ گجرات میں واقع قمر العلوم جامعہ معظمیہ کے مہتمم مولانا محمد ظہیرالدین معظمی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے درسی کتب کے بارے میں تفصیلی کلام کیا۔ریجن ذمّہ دار نے مولاناصاحب کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےریجن ذمّہ دارنےجامعہ اویسیہ کے مہتمم مولانا محمد عبد الرشید اویسی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ریجن ذمّہ دارنے جامعہ کے طلبائے کرام کو شعبان المعظم 1441ھ میں ہونے والے  علم توقیت کورس میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےریجن ذمّہ دارنےسعید آباد  گجرات میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ضیاءالقراٰن کے مہتمم مولانا محمد زاہد صدیق شاہ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور درسی کتب کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ضلع گجرات دولت نگر کے دارالعلوم فیضانِ اولیاء کا دورہ کیا جہاں انہوں دارالعلوم کے وائس پرنسپل قاری شبیر احمد سیفی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دارالعلوم کے طلبہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےفیصل آباد میں قاری محمد بشیرقادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مختلف کتب ورسائل کا   تحفہ پیش کیا۔